• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
مولا چٹوک کے مقام پر آسمان کا دلفریب نظارہ جس میں سیارہ زہرہ اور سیارہ مشتری اور دیگر تاروں سے جگمگا رہا ہے — تصویر صہیب رومی
مولا چٹوک کے مقام پر آسمان کا دلفریب نظارہ جس میں سیارہ زہرہ اور سیارہ مشتری اور دیگر تاروں سے جگمگا رہا ہے — تصویر صہیب رومی
شائع February 19, 2017 اپ ڈیٹ May 12, 2017

چھوٹا چٹوک: خضدار کا پوشیدہ نخلستان

مدیحہ سید

تجسس آپ میں مسلسل تلاش اور دریافت کے لیے طاقت سے لبریز تحرک پیدا کر سکتا ہے۔ سفر میں ایک خاصیت تو ضرور ہے، وہ یہ کہ سفر آپ کے حواسوں کو بڑی تیزی سے کام کرنے کی صلاحیت بخش دیتا ہے — آپ کو مسلسل نئے احساسات کا تجربہ ہوتا ہے۔

ہر قدم کے ساتھ ساتھ آپ کچھ نیا دیکھ رہے ہوتے ہیں، وقفے وقفے سے نئی فضا میں سانس لے رہے ہوتے ہیں اور اپنی زندگی میں نئے تجربے کا اضافہ کر رہے ہوتے ہیں۔ اور یوں بھی کہہ سکتے ہیں سفر آپ کی نشوونما کرتا ہے۔ اسی لیے تو کچھ لوگوں پر سفر کرنے کا جنون سوار کیوں ہوتا ہے جس پر حیرانی بھی کیونکر ہو۔

فوٹو گرافر صہیب رومی، گاڑی میں بیٹھ کر نئے ایڈوینچرز کی تلاش میں خود کو سڑکوں کے حوالے کر دینے کی اپنی عادت کے بارے میں بتاتے ہیں کہ، "مجھے کوئی خوف نہیں ہوتا۔ میں جب بھی کسی منزل کی راہ لیتا ہوں تب میرے اندر خوف کی کوئی علامت تک نہیں ہوتی۔"

گزشتہ سال مارچ کی بات ہے جب ایک سفر کے دوران یہ صاحب اور ان کے ہم خیال افراد کا ایک گروہ (جسے سارے مل کر خانہ بدوش کے نام سے پکارتے ہیں) نے مولا چٹوک کو 'دریافت' کیا۔

مولا چٹوک کے مقام پر آسمان کا دلفریب نظارہ جس میں سیارہ زہرہ اور سیارہ مشتری اور دیگر تاروں سے جگمگا رہا ہے — تصویر صہیب رومی
مولا چٹوک کے مقام پر آسمان کا دلفریب نظارہ جس میں سیارہ زہرہ اور سیارہ مشتری اور دیگر تاروں سے جگمگا رہا ہے — تصویر صہیب رومی

بلوچستان میں خضدار کے شدید گرم پہاڑوں کے درمیان واقع ہرے پانیوں کی تصاویر پاکستان کے بڑے ٹریول گروپس کے پاس اکثر آویزاں ہوتی ہیں، جس کا ایک کم بخت نتیجہ یہ نکلا کہ اب ملک کے اس خطے میں موجود مولا چٹوک ایک "لازمی جائیے" والے مقامات کی فہرست میں شامل ہو گیا اور اب اس سلسلے کو روکنا کسی کے بس کا کام نہیں۔

جیسے ہی موسم ٹھنڈا ہوتا ہے، تو ‘آزادانہ’ حیثیت میں ٹور کروانے والے اس علاقے اور اس "خفیہ" مقام کی سیر کروانے کی آفرز شروع کر دیتے ہیں، جو اب زیادہ خفیہ نہیں رہا۔ صہیب نے سفر کے دوران وہاں سیاحوں کا پھینکا گیا کوڑا کرکٹ بھی دیکھا تھا، جو کہ پاکستان کی ابھرتی ہوئی سیاحتی صنعت کے لیے خراب تاثر پیدا کر سکتا ہے۔

وہاں پہنچنا اتنا آسان نہیں ہے۔ کراچی سے خضدار تک پہنچنے کے لیے 5گھنٹے کی ایک طویل ڈرائیو درکار ہوتی ہے۔ تھوڑا آگے جائیں گے تو ایک کافی ناہموار ہچکولے دار چٹانی راستہ آپ کا استقبال کرے گا، جس پر کوئی عام گاڑی چلانا ممکن نہیں۔ 4 بائے 4 گاڑی میں سوار ہونے کے سواء آپ کے پاس اور کوئی انتخاب نہیں ہوتا۔

صہیب نے بتایا کہ ’جھل مگسی ریسنگ ٹریک دریائے مولا چٹوک سے ہو کر گزرتا ہے‘۔ مولا چٹوک تک پہنچنے کے لیے مزید 35 سے 40 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا ہوتا ہے۔

چھوٹا چٹوک کے مقام پر آبشار — تصویر صہیب رومی
چھوٹا چٹوک کے مقام پر آبشار — تصویر صہیب رومی

صہیب بتاتے ہیں کہ ہمیں وہاں پہنچنے کے لیے نا ہموار سڑک پر 6 گھنٹوں کی ڈرائیو کرنی پڑی۔ آپ کو دریا، پہاڑ پار کرنے ہوتے ہیں اور چھوٹی پہاڑیوں پر چڑھنا ہوتا ہے۔ بعض اوقات آپ کی گاڑی 45 ڈگری کے زوایئے پر چڑھائی کر رہی ہوتی ہے۔

اگرچہ وہ اس سوچ میں ہی گم تھا کہ وہاں صرف مولا چٹوک ایک انتہائی خوبصورت ہے لیکن وہاں ایک دوسرا سرپرائز بھی اس کا منتظر تھا۔ وہاں کا ایک مقامی شخص، جو اکثر گائیڈ کے طور پر مدد کرتا ہے، نے صہیب کو اس سے بھی زیادہ سحر انگیز مقام کے بارے میں بتایا۔ اس کے الفاظ تھے کہ ’آپ کو وہ جگہ لازمی دیکھنی چاہیے‘ ، وہ شخص چھوٹا چٹوک کے بارے میں بتا رہا تھا۔

مقامی گائیڈ چھوٹا چٹوک میں سب سے بڑی آبشار کے نیچے کھڑے ہیں— تصویر صہیب رومی
مقامی گائیڈ چھوٹا چٹوک میں سب سے بڑی آبشار کے نیچے کھڑے ہیں— تصویر صہیب رومی

صہیب نے بتایا کہ یہ جگہ مولا سے دو گھنٹوں کے فاصلے پر واقع ہے۔ وہاں پہنچنے کا راستہ وہاں کے مقامی باشندوں کو بخوبی پتہ تھا۔ ہمیں یہ خبر نہ تھی کہ ہمیں چڑھائی بھی کرنی پڑے گی۔ ہمیں تو سلیپر جوتے پہنے ہوئے تھے مگر ان پر خلوص افراد نے ہمیں ان بڑی چٹانوں اور بڑے پتھروں کو کامیابی سے عبور کرنے میں کافی مدد کی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’وہاں پہنچ کر پہلی بار تو ایسا لگتا ہے کہ یہاں ایسا کچھ خاص نہیں۔ پھر جب آپ 20 منٹ کی چڑھائی عبور کرنے کے بعد مڑ کر دیکھیں گے تو اچانک سے آپ کے سامنے پہلا تالاب، زبرست سبزہ اور ایک آبشار نظر آئیں گے۔ ہم ایسے کسی نظارے کی ہر گز توقع ہی نہیں کر رہے تھے. وہ مقام کسی پوشیدہ نخلستان جیسا تھا‘۔

وہاں صرف ایک آبشار یا تالاب ہی نہیں تھے بلکہ ایسے کئی چھوٹے بڑے تالاب اور آبشاریں تھیں۔ ان کے گرد موجود ایک چٹانی راستے پر گامزن ہو جائیں اور پھر آپ کے سامنے ایک سب سے بڑی آبشار موجود ہوتی ہے — جو آپ کے قد سے کافی زیادہ بلند و بالا ہے۔ صہیب بتاتے ہیں کہ ’وہاں کا پانی مولا چٹوک سے کافی زیادہ صاف شفاف ہے۔ اس جگہ کی خوبصورتی لفظوں میں بیان کرنا ممکن ہی نہیں‘۔

پیر چٹل کی مقدس مچھلی — تصویر صہیب رومی
پیر چٹل کی مقدس مچھلی — تصویر صہیب رومی

میں نے جب صہیب سے پوچھا کہ، آخر آپ ایسے مقامات ڈھونڈ کس طرح لیتے ہیں؟ تو جواب آیا کہ مقامی باشندوں سے گفتگو ہی وہ واحد طریقہ ہے جس کے ذریعے آپ ایسی جگہوں پر پہنچ سکتے ہیں۔

پیر چٹل کا مزار اور ان کی 'مقدس' مچھلیاں

مولا چٹوک پر کیمپنگ— تصویر صہیب رومی
مولا چٹوک پر کیمپنگ— تصویر صہیب رومی

اسی علاقے میں آس پاس ہی کہیں صہیب کو ایک اور تالاب دیکھنے کا اتفاق ہوا، وہ تالاب ساتھ ہی موجود مزار کا خیال رکھنے والوں نے خود بنایا تھا۔

صہیب نے بتایا کہ وہ مزار صوفی بزرگ پیر چٹل— بلوچستان میں موجود صوفی بزرگوں میں سے بڑے بزرگ — کا ہے۔

صہیب نے کہا کہ تالاب واقعی بہت بڑا تھا۔ انہوں نے مچھلیوں کے تحفظ کے لیے انہیں تالاب تک ہی محدود کر دیا ہے۔ وہاں کے چند مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مچھلیاں بابا کی بھینسیں ہیں اور یہ کہ اگر کوئی انہیں کھانے کی کوشش کرے گا تو یہ ان میں سے زندہ برآمد ہوں گی۔ مچھلیوں کو کوئی ہاتھ بھی نہیں لگا سکتا، البتہ لوگ انہیں خود کھانا کھلانے وہاں ضرور جاتے ہیں۔


یہ مضمون ڈان میگزین میں 19 فروری 2017 کو شائع ہوا۔


انگلش میں پڑھیں۔


مدیحہ سید صحافی ہیں۔ ایوارڈ یافتہ ڈاکیومنٹری سازاور ریڈیو نامہ نگار ہونے کے ساتھ سیرو سیاحت کے موقعے تلاش کرتی رہتی ہیں۔


ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

مدیحہ سید

مدیحہ سید صحافی ہیں۔ ایوارڈ یافتہ ڈاکیومنٹری سازاور ریڈیو نامہ نگار ہونے کے ساتھ سیرو سیاحت کے موقعے تلاش کرتی رہتی ہیں۔

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (6) بند ہیں

Murad Quasim May 12, 2017 01:53pm
Please share longitude, lattitude in such blogs. This way, other people may be able to experience what you did. It is really hard to get lost these days with a satellite navigator.
رابعہ جمیل May 12, 2017 01:54pm
زبردست
dr syed shameel ahmed quadri May 13, 2017 12:52am
buhut khub ahsanat irada hay wahn jany kadekheay kub asbab bahum hon gay
dr syed shameel ahmed quadri May 13, 2017 12:53am
buhut khub maloomati mazmoun hay muhimati jazbay ko mahmaez hay
tariq kazmi May 13, 2017 07:20am
ڈان کے اچھوتے عنوانات پر لیکن بلخصوص سیرو سیاحت کی ۔۔ بہت خوبصورت ۔۔ بہت اعلی ۔۔ بہت زبردست تحریریں پڑہ کر لطف آ جاتا ھے ۔ جی چاھتا ھے کہ ابھی اڑ کر ان مقامات پر پہنچ جائیں ۔۔۔۔۔۔۔ میں محترمہ مدیحہ سید کو خراج تحسین پیش کرتا ھوں ۔۔۔۔ طارق کاظمی میانوالی ۔۔۔۔۔۔
Javed May 13, 2017 11:00am
These pictures are so beautiful that they seem almost unreal. I have one question. Are these pictures edited/modified using a software?