• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

آسکر ایوارڈ 2017 میں پریانکا چوپڑا کا شرکت سے انکار

شائع February 18, 2017
پریانکا چوپڑا نے گزشتہ سال آسکر ایوارڈز میں شرکت کی — فوٹو/ فائل
پریانکا چوپڑا نے گزشتہ سال آسکر ایوارڈز میں شرکت کی — فوٹو/ فائل

بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے گزشتہ سال کے آسکر ایوارڈز میں شائقین کی خوب توجہ حاصل کی تھی، تاہم وہ اس سال اس نامور ایوارڈ شو کا حصہ نہیں بنیں گی۔

دی ہندو کی ایک رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا 2017 کے آسکر ایوارڈز میں شریک نہیں ہوں گی، جس کی وجہ ان کا مصروف شیڈول ہے۔

پریانکا چوپڑا اس وقت اپنے امریکی شو 'کوائنٹیکو' کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کے ساتھ ساتھ وہ ممبئی میں بھی اپنے پروجیکٹس پر کام کررہی ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ 89 اکیڈمی ایوارڈز ان کی فہرست میں موجود نہیں۔

مزید پڑھیں: ایمی اور آسکرز کے بعد پریانکا گولڈن گلوب ایوارڈز کا بھی حصہ

پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ 'میں ہوائی جہاز کا سفر اس طرح کرتی ہوں، جیسے لوگ گاڑیوں کا کرتے ہیں، میرا پاسپورٹ بھر چکا ہے، ایسا لگتا ہے جیسے میرے پر ہیں'۔

تاہم انہیں اپنے مصروف شیڈول سے کوئی مسئلہ نہیں، انہوں نے کہا کہ 'میں صرف ایک عام لڑکی ہوں، جو اپنا کام کررہی ہوں'۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال پریانکا چوپڑا نے آسکر ایوارڈز میں ایک ایوارڈ پیش کرنے کے لیے شرکت کی تھی، انہوں نے گزشتہ سال کے ایمی ایوارڈز اور رواں سال کے گولڈن گلوبس میں بھی ایوارڈز پیش کیے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024