• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

7 سالہ بچی کی گوگل میں ملازمت کی درخواست

شائع February 16, 2017 اپ ڈیٹ February 17, 2017

کولی برج واٹر نامی یہ سات سالہ بچی اپنی عمر کے بچوں سے زیادہ بلند عزائم رکھتی ہے۔

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی یہ بچی ٹیبلیٹس اور روبوٹس سے بہت زیادہ متاثر ہے اور ایسی ہی کسی بڑی کمپنی میں کام کرنا چاہتی ہے جہاں وہ کچھ کرسکے تو اس نے گوگل میں ملازمت کے لیے درخواست دینے کا فیصلہ کیا۔

اس بچی نے گوگل کے حکام کے نام ایک خط لکھ کر ملازمت کی درخواست کی۔

فوٹو بشکریہ اینڈی برج واٹر
فوٹو بشکریہ اینڈی برج واٹر

مگر یہ بچی اس وقت حیران رہ گئی جب اسے گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے جوابی خط بھیج کر اسے کے خوابوں کی تعبیر کے لیے حوصلہ افزائی کی۔

انہوں نے لکھا ' میں آپ کی ملازمت کی درخواست پر اس وقت غور کروں گا جب آپ کے اسکول کی تعلیم ختم ہوجائے گی'۔

یہ خط بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔

فوٹو بشکریہ اینڈی برج واٹر
فوٹو بشکریہ اینڈی برج واٹر

اس بچی کے والد نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ اس خط سے کولی کو اعتماد ملا ہے جو چند برس پہلے ایک گاڑی کے حادثے کا شکار ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا 'میری بیٹی سے اس وقت متاثر ہوئی جب اس نے مجھ سے ایسی مثالی جگہ کے بارے میں پوچھا جہاں کام کیا جاسکے'۔

انہوں نے جواب میں کہا ' گوگل کام کرنے کے لیے اچھی جگہ ہے، جس کی وجہ وہاں کی مشہور و معروف آسائشات اور دیگر سے ہٹ کر کام کرنا ہے'۔

جب بچی نے وہاں کام کرنے کا فیصلہ کیا تو والد نے اس کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

تبصرے (1) بند ہیں

عبدالرزاق قادری Feb 17, 2017 01:47am
گوگل جیسے ادارے کام کرتے ہیں اُن کا رپلائی کر دینا حیرت کی بات نہیں، بچی کے خط میں an application کی بجائے a آرٹیکل لکھا ہوا ہے جو مجھے اس میں غلطی کے طور پر نظر آیا ایسے خط لکھ دینا واقعی ہمت والا کام ہے اس میں مثبت پہلو یہ ہے کہ والد کا ساتھ اور رہنمائی معاون ثابت ہوئی ہے جو کہ ایک اچھی مثال ہے

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024