• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:27pm

چینی کمپنی کا ایپل اور سام سنگ کو ٹف ٹائم

شائع February 15, 2017

اسمارٹ فونز بنانے والی چینی کمپنی 'ہواوے' موبائل فونز کی فروخت کے اعتبار سے اپنی حریف کمپنیوں ایپل اور سام سنگ کو ٹف ٹائم دے رہی ہے۔

کنسلٹنسی گروپ گارٹنر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس چینی کمپنی ہواوے کے موبائل فونز کی فروخت میں 26.7 فیصد اضافہ ریکارڈ گیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سام سنگ اور ایپل کی فروخت میں گزشتہ برس 4.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

گارٹنر کے مطابق ہواوے نے اسمارٹ فون سیکٹر میں اپنے حصے کو وسیع کرتے ہوئے 8.9 فیصد تک پہنچایا جو کہ 2015 میں 7.3 فیصد تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسمارٹ فون دنیا پر سام سنگ کی راج جاری

2016 میں سام سنگ کا مارکیٹ شیئر دو فیصد کمی کے بعد 20.5 فیصد پر پہنچ گیا جبکہ ایپل کا شیئر 15.9 فیصد سے کم ہوکر 14.4 فیصد تک جاپہنچا۔

گارٹنر کے تجزیہ کار انیٹی زمرمین کے مطابق اب ہواوے مارکیٹ میں ایپل اور سام سنگ کا اہم ترین حریف بن چکا ہے۔

صرف 2016 کی آخری سہہ ماہی اکتوبر تا دسمبر کے دوران ایپل نے 7 کروڑ 77 لاکھ سیٹس فروخت کیے جبکہ اسی عرصے میں سام سنگ نے 7 کروڑ 68 لاکھ فونز بیچے۔

چینی کمپنی ہواوے نے اکتوبر تا دسمبر 2016 کے دوران 4 کروڑ 8 لاکھ اسمارٹ فونز فروخت کیے۔


کارٹون

کارٹون : 16 نومبر 2024
کارٹون : 15 نومبر 2024