• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

ڈاکٹر عبدالسلام کے نام سے ایوارڈ منسوب

شائع February 15, 2017 اپ ڈیٹ February 16, 2017
عبدالسلام فزکس میں نوبیل انعام حاصل کرنے والے واحد پاکستانی تھے — فوٹو/ فائل
عبدالسلام فزکس میں نوبیل انعام حاصل کرنے والے واحد پاکستانی تھے — فوٹو/ فائل

طبیعیات میں پاکستان کے واحد نوبیل انعام یافتہ سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کے نام سے منسوب ایوارڈ کا اجراء کر دیا گیا۔

’سلام ایوارڈ‘ پاکستان میں سائنس فکشن کو فروغ دے گا، اس ایوارڈ کی سربراہی عثمان مالک اور تحسین بویجا کررہے ہیں۔

یہ ایوارڈ ڈاکٹر عبدالسلام کے تحقیقی کام کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ سائنس کے حوالے سے مزید تحقیق سامنے لانے میں معاون ثابت ہوگا۔

یہ بھی امید کی جا رہی ہے کہ نوجوان سائنس اور طبیعیات کے شعبے میں مزید آگے آکر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر عبدالسلام : ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم

پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر ہڈبھوئے کو اس ایوارڈ کی انتظامیہ کا رکن بنایا گیا، وہ ڈاکٹر عبدالسلام کے شاگرد اور ساتھی تھے۔

یہ ایوارڈ ان لوگوں کو دیئے جائیں گے، جو سائنس فکشن کے حوالے سے لکھنے کا شوق رکھتے ہیں، اس ایوارڈ کے لیے انگریزی میں لکھی تحاریر جمع کروائی جائیں گی۔

جیتنے والے کو 500 امریکی ڈالرز (50ہزار سے زائد پاکستانی روپے) انعام میں دیئے جائیں گے۔

2017 کے ایوارڈز کے لیے ججز میں جیف ویندرمیر، مہاویش مراد اور عثمان ملک شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024