• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فلم 'چلے تھے ساتھ' 6 افراد کی کہانی

شائع February 14, 2017
— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

پاکستانی اداکار سائرہ شہروز فلم 'چلے تھے ساتھ' سے فلمی دنیا میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں، جس کی ریلیز تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

فلم 21 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اس فلم میں 6 افراد کی الگ الگ کہانی کو بیان کیا جائے گا، جن کی اپنی زندگی اور الگ راستہ ہے، اور بعدازاں ایک دوسرے سے کیسے ملاقات کریں گے۔

رومانوی کہانی پر مبنی اس فلم کئی سچے واقعات اور لمحات سے متاثر ہوکر بنائی گئی، فلم کی ہدایت کاری عمر عادل نے کی، جس کی کہانی عطیہ زیدی نے لکھی ہے، اس فلم کو بینش عمر اور عمر عادل مشترکہ پروڈیوس کررہے ہیں۔

فلم 'چلے تھے ساتھ' کی کاسٹ میں بہروز سبزواری، ژالے سرحدی، منشا پاشا، اسامہ طاہر، فارس خالد، شمیم ہلالی اور شیرباز کلیم موجود ہیں۔

اس فلم کی شوٹنگ پاکستان کے شمالی علاقوں میں کی جارہی ہے، جس کی کاسٹ کو سُن کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شائقین اس فلم کا بےصبری سے انتظار کررہے ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024