• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

آئی فون 8 وائرلیس چارجنگ کے فیچر کے ساتھ؟

شائع February 13, 2017
کانسیپٹ آئی فون — اسکرین شاٹ
کانسیپٹ آئی فون — اسکرین شاٹ

ایپل کے نئے آئی فون کے سامنے آنے میں ابھی کئی ماہ باقی ہیں مگر اس کے حوالے سے خبریں مسلسل سامنے آرہی ہیں۔

اور اب ایک رپورٹ کے مطابق ایپل پہلی بار اپنے نئے آئی فون ایٹ یا جو بھی اس کا نام رکھا جائے گا، میں وائرلیس چارجنگ کا فیچر متعارف کرانے جارہی ہے۔

ان اطلاعات کو تقویت اس بات سے بھی ملی ہے کہ ایپل آخر کار وائرلیس پاور کنسورشیم کی رکن بن گئی ہے اور اس سے لگتا ہے کہ نیا آئی فون وائرلیس چارجنگ کے فیچر کے ساتھ ہوگا۔

ویسے تو وائرلیس چارجنگ دیگر فونز جیسے سام سنگ وغیرہ میں کوئی نئی چیز نہیں مگر اب تک ایپل اس فیچر کے حوالے سے کافی محتاظ رہی تھی۔

درحقیقت وائرلیس چارجنگ کا فیچر بیٹری کو طویل المعیاد بنیادوں میں نقصان پہنچانے کا باعث بھی بن سکتا ہے خاص طور پر اگر تیکنیکی معاملات کو درست انداز سے ہینڈل نہ کیا جائے۔

ایپل کی جانب سے رواں سال ستمبر میں ایک یا دو نہیں بلکہ تین مختلف آئی فون ماڈلز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جنھیں آئی فون ایٹ، آئی فون ایٹ پلس اور آئی فون پرو کا نام دیا جاسکتا ہے۔

ابھی یہ کہنا بھی مشکل ہے کہ ان تینوں فونز میں وائرلیس چارجنگ کا فیچر ہوگا یا کسی ایک ڈیوائس میں اسے شامل کیا جائے گا۔

یہ نیا آئی فون ایپل کا وہ فون ہوگا جس میں ایج لیس یا بارڈر لیس اسکرین ہونے کا امکان ہے، اسی طرح اس کا بیشتر حصہ گلاس پر مشتمل ہوسکتا ہے۔

یہ ایپل کی پہلی ڈیوائس ہوگی جس میں امولیڈ ڈسپلے دیا جاسکتا ہے جبکہ ہوم بٹن کو بھی یہ کمپنی ہیڈ فون جیک کی طرح خیرباد کہہ دے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024