• KHI: Fajr 5:39am Sunrise 7:00am
  • LHR: Fajr 5:18am Sunrise 6:44am
  • ISB: Fajr 5:26am Sunrise 6:54am
  • KHI: Fajr 5:39am Sunrise 7:00am
  • LHR: Fajr 5:18am Sunrise 6:44am
  • ISB: Fajr 5:26am Sunrise 6:54am

بین الاقوامی سکیئرز مالم جبہ کی خوبصورتی کے دلدادہ

غیرملکی سکیئرز نے مالم جبہ کو سکی کے لیے جنت قرار دے دیا۔
شائع February 13, 2017

مالم جبہ میں منعقدہ سکی چمپیئن شپ میں غیرملکی سکیئرز کی شرکت سے یہاں کی خوب صورتی کو چار چاند لگ گئے ہیں اور ان میں سے بعض نے 'سکی کی جنت' اور دیگر نے اس کو 'دنیا کے خوبصورت ترین سلوپس میں سے ایک' کا اعزاز دیا۔

مالم جبہ کی پہاڑی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 26 جنوری سے 3 فروری 2017 تک 'مالم جبہ انٹرنیشنل الپائن سکی کپ' جیسی بین الاقوامی سکی چمپیئن شپ منعقد ہوئی۔

مالم جبہ انٹرنیشنل الپائن سکی کپ میں پاکستان، مراکش، سلوواکیہ، سری لنکا، یونان، افغانستان، ترکی، یوکرین اور تاجکستان کے 60 سکیئرز نے حصہ لیا جن میں 50 مرد اور 10 خواتین شامل تھیں۔

بین الاقوامی سکی چمپیئن شپ میں 60 سکیئرز نے حصہ لیا—فوٹو: آئی ایس پی آر
بین الاقوامی سکی چمپیئن شپ میں 60 سکیئرز نے حصہ لیا—فوٹو: آئی ایس پی آر

چمپیئن شپ میں شریک سکیئرز کے ممالک کے پرچم مالم جبہ میں لہرائے گئے —فوٹو: فضل خالق
چمپیئن شپ میں شریک سکیئرز کے ممالک کے پرچم مالم جبہ میں لہرائے گئے —فوٹو: فضل خالق

ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے چمپیئن شپ میں موجود انٹرنیشنل سکی فیڈریشن کے اہلکار اینتھونیئس نے کہا کہ 'اس میں کوئی شک نہیں کہ خوبصورت جنگلوں میں گھرا ہوا یہ سکی کا بہترین سلوپ ہے، مجھے پسند آیا، یہ انٹرنیشنل سکی فیڈریشن (ایف آئی ایس) کے معیار اور ورلڈ کلاس سلوپ ہے'۔

انھوں نے نشاندہی کی کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ مالم جبہ جانے والے راستوں کو ضرور دوبارہ تعمیر کرے جو خستہ حالت میں ہیں۔

افغانستان سے تعلق رکھنے والی سکیئر فاطمہ کا کہنا تھا کہ وہ مالم جبہ کی خوبصورتی سے متاثر ہوئی ہیں اور'یہ سلوپ شاندار ہے اور ماحول پرسکون ہے'۔

چمپیئن شپ کے انعقاد کے لیے مالم جبہ میں بہترین انتظامات کیے گئے تھے—فوٹو: فضل خالق
چمپیئن شپ کے انعقاد کے لیے مالم جبہ میں بہترین انتظامات کیے گئے تھے—فوٹو: فضل خالق

ڈان سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'یہ سبز جنگل میں گھری ہوئی واقعی میں شاندار جگہ ہے اور لوگ بلاشبہ مہذہب اورمہمان نواز ہیں'۔

تاجکستان سے تعلق رکھنے والے سکیئربہارالدین نے بھی مالم جبہ کی خوبصورتی اور سکیئرز کو مہیا کردہ سہولیات کی تعریف کی۔

ان کا کہنا تھا کہ 'وادی سوات واقعی میں ایک جنت ہے، میں نے دنیا کے کسی اور کونے میں سکی کے لیے اس جیسی جنت نہیں دیکھی، مالم جبہ میں تمام چیزیں دل کو چھونے والی ہیں اور میری خواہش ہوگی کہ میں باربار یہاں آؤں'۔

سیکیئرز کا کہنا تھا کہ مالم جبہ سکی کے لیے دنیا کی بہترین جگہوں میں سے ایک ہے—فوٹو:فضل خالق
سیکیئرز کا کہنا تھا کہ مالم جبہ سکی کے لیے دنیا کی بہترین جگہوں میں سے ایک ہے—فوٹو:فضل خالق

افغان سکیئرز نہ صرف مالم جبہ کی خوبصورتی کی تعریف کی بلکہ یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی سے بھی متاثر ہوئے۔

افغانستان کے محمد داؤدخان نے کہا کہ 'میں نے یہاں لوگوں میں مہمان نوازی اور محبت کو پایا، جس سے لگتا ہے کہ ہم دنیا میں ایک شاندار مکمل جگہ پر داخل ہوچکے ہیں'۔

چمپیئن شپ کے منتظمین نے کہا کہ کامیاب ایونٹ نے ثابت کردیا کہ پاکستان اور وادی سوات نہ صرف بہت خوبصورت ہیں بلکہ پرامن بھی ہیں۔

ایونٹ کے منتظمین میں سے ایک ائر کموڈور شاہد نسیم نے کہا کہ 'ہم نے دنیا کو دکھایا ہے کہ اب پاکستان ایک خوبصورت ترین اور محفوظ ملک ہے، پوری دنیا سے سیاح یہاں آسکتے ہیں اور یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی اور خوبصورتی سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ 'اس سال نلتر(سکیئرز کے لیے ایک اور مقام) میں بہت کم برف پڑی ہے اور وہ بہت دور بھی ہے اسی لیے ہم نے ایونٹ کو مالم جبہ منتقل کردیا، یہ جان کر خوشی ہوتی ہے کہ اب ہمارے پاس بین الاقوامی سطح کے دو سکی سلوپ ہیں اور ہم دونوں جگہوں پر مقابلے کرواسکتے ہیں'۔

سیکیئرز نے مقامی لوگوں کی مہمان نوازی کو بہترین قرار دیا—فوٹو: آئی ایس پی آر
سیکیئرز نے مقامی لوگوں کی مہمان نوازی کو بہترین قرار دیا—فوٹو: آئی ایس پی آر
مالم جبہ کو بین الاقوامی طرز کا سکی سلوپ قرار دیا گیا—فوٹو: فضل خالق
مالم جبہ کو بین الاقوامی طرز کا سکی سلوپ قرار دیا گیا—فوٹو: فضل خالق
چمپیئن شپ میں 50مرد اور 10 خواتین شامل تھیں—فوٹو: فضل خالق
چمپیئن شپ میں 50مرد اور 10 خواتین شامل تھیں—فوٹو: فضل خالق
پاکستان کے علاوہ ترکی، سلوواکیہ، یونان، یوکرین اور افغانستان کے سکیئرز بھی شامل تھے—فوٹو: فضل خالق
پاکستان کے علاوہ ترکی، سلوواکیہ، یونان، یوکرین اور افغانستان کے سکیئرز بھی شامل تھے—فوٹو: فضل خالق
منتظمین کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ ہمارے پاس بین الاقوامی سطح کے دو سلوپ موجود ہیں—فوٹو: فضل خالق
منتظمین کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ ہمارے پاس بین الاقوامی سطح کے دو سلوپ موجود ہیں—فوٹو: فضل خالق
مالم جبہ میں پہلی مرتبہ بین الاقوامی سطح کی سکی چمپیئن شپ منعقد ہوئی—فوٹو: فضل خالق
مالم جبہ میں پہلی مرتبہ بین الاقوامی سطح کی سکی چمپیئن شپ منعقد ہوئی—فوٹو: فضل خالق
چمپیئن شپ کے شرکا مالم جبہ کی خوبصورتی اور لوگوں کی مہمان نوازی سے متاثر نظر آئے—فوٹو: فضل خالق
چمپیئن شپ کے شرکا مالم جبہ کی خوبصورتی اور لوگوں کی مہمان نوازی سے متاثر نظر آئے—فوٹو: فضل خالق
مالم جبہ جنگل میں گھری ہوئی ایک خوبصورت پہاڑی ہے —فوٹو: فضل خالق
مالم جبہ جنگل میں گھری ہوئی ایک خوبصورت پہاڑی ہے —فوٹو: فضل خالق
چمپیئن شپ میں 10 خواتین نے بھی حصہ لیا—فوٹو: آئی ایس پی آر
چمپیئن شپ میں 10 خواتین نے بھی حصہ لیا—فوٹو: آئی ایس پی آر
چمپیئن شپ کے دوران مقامی سکیئرز بھی فن کا مظاہرہ کرتے نظر آئے—فوٹو:فضل خالق
چمپیئن شپ کے دوران مقامی سکیئرز بھی فن کا مظاہرہ کرتے نظر آئے—فوٹو:فضل خالق