• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

یاداشت کو بہتر بنانے والی آسان ٹرک

شائع February 12, 2017
یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— کریٹیو کامنز فوٹو
یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— کریٹیو کامنز فوٹو

کیا آپ اپنی یاداشت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں اور جو بھی پڑھتے یا سنتے ہیں اس کی تفصیلات ذہن نشین کرنا چاہتے ہیں؟ تو ایک بہت آسان چیز اس کو ممکن بناسکتی ہے۔

یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

بیلور یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ جب آپ کسی چیز یا نئی معلومات کو یاد رکھنا چاہتے ہیں تو اسے کسی شخص کے سامنے دہرا دیں جس کے نتیجے میں اس کی تفصیلات زیادہ بہتر اور طویل عرصے تک یاد رہتی ہیں۔

اس بات کو جاننے کے لیے کہ آخر یہ طریقہ کار معلومات یا اسباق کو یاد رکھنے کا امکان کیوں بڑھا دیتا ہے، محققین نے 20 رضاکاروں پر تین مختلف تجربات کیے۔

پہلے تجربے میں رضاکاروں کو مختلف فلموں کے کلپ دکھائے گئے اور انہیں کہا گیا کہ انہیں دیکھنے کے سات دن تک اس کی باتوں کو یاد رکھیں مگر آخر میںوہ سب کچھ بھول چکے تھے۔

دوسرے تجربے میں انہیں ایک فلم کا اسکرین شاٹ یا ٹائٹل دکھا کر اشارہ دیا گیا، اس بار انہیں کہانی کا پلاٹ تو یاد رہا مگر تفصیلات جیسے رنگ، آواز اور دیگر چیزوں کو یاد رکھنے میں ناکام رہے۔

آخری تجربے میں محققین نے رضاکاروں کو فلموں کے کلپ دکھا کر کہا کہ ان کو دیکھنے کے فوری بعد اس بارے میں دیگر افراد کو بتائیں، نتائج سے معلوم ہوا کہ اس بار لوگ کہانی کا خیال اور دیگر تفصیلات زیادہ عرصے تک یاد رکھنے میں کامیاب رہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ کسی بھی معلومات کو کسی دوسرے فرد سے شیئر کرنا ذہن میں انہیں اچھی طرح ذہن نشین کرنے میں مدد دیتا ہے اور یہ اثر طویل المعیاد بنیادوں کے لیے ہوتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ اس طریقہ کار کو بزرگ افراد پر بھی آزمانے کی ضرورت ہے تاہم پھر بھی اہم چیزوں کو ذہن نشین کرنے کے لیے یہ بہترین اور فوری اثر کرنے والی ٹرک ہے۔

یہ تحقیق طبی جریدے جرنل لرننگ اینڈ میموری میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024