• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سال کا پہلا چاند گرہن

شائع February 11, 2017
چاند گرہن کی فائل فوٹو
چاند گرہن کی فائل فوٹو

کراچی: سال کا پہلا جزوی چاند گرہن دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی دیکھا گیا۔

چاند کو رات 3 بج کر 34 منٹ پر گرہن لگنا شروع ہوا اور 5 بج کر 45 منٹ پر چاند مکمل طور پر زمین کے سائے تلے ڈھک گیا۔

پاکستان میں پونے تین گھنٹے چاند بے نور رہا، پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں چاند گرہن کے نظارے کئے گئے۔

مزید پڑھیں: سال کا آخری چاند گرہن

ڈان نیوز کے مطابق اس سے قبل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چاند گرہن صبح 5 بجکر44 منٹ پرعروج پر ہوگا جبکہ چاند گرہن 7 بجکر53 منٹ پر اختتام پذیر ہوجائے گا۔

ادارے کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال 2 چاند گرہن اور 2 سورج گرہن متوقع ہیں۔

پاکستان کے علاوہ جن ممالک میں چاند گرہن دیکھا گیا ان میں جنوبی امریکا، برازیل، یورپ، افریقا اور ایشیاء کے مغربی حصے شامل تھے، جہاں زمین کے سائے نے چاند کو سورج کی روشنی سے دور رہنے پر مجبور کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024