• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

مالی اثاثوں میں تضاد:عمران خان،چوہدری نثار کو نوٹس

شائع February 8, 2017

اسلام آباد: مالی اثاثوں میں تضاد اور ابہام سامنے آنے پر الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سمیت قومی اسمبلی کے 85 ارکان کو نوٹس جاری کردیئے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ان 85 ارکان پارلیمنٹ کے مالی اثاثوں کی جانچ پڑتال کے عمل کے دوران اثاثوں کی تفصیلات میں تضادات اور ابہام پر وضاحت کے لیے انہیں نوٹسز جاری کیئے گئے۔

الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ کی جانب سے جن ارکان کو نوٹس جاری کیے گئے ان میں عمران خان، چوہدری نثار اور مولانا فضل الرحمٰن بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا 325 سیاسی جماعتوں کو نوٹس

ان کے علاوہ شیخ رشید احمد، آفتاب شیرپاؤ، شاہد خاقان عباسی، اسد عمر اور غلام بلور کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے۔

الیکشن کمیشن نے گزشتہ برس جہلم اور وہاڑی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور حمزہ شہباز کو 14 فروری کو طلب بھی کرلیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024