• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سیلفی کے وہ 7 انداز جن پر پابندی عائد کر دینی چاہیے

شائع February 7, 2017 اپ ڈیٹ February 15, 2017
امید ہے اس سال پاوٹ والی سیلفی دیکھنے کو نہ ملے — فوٹو بشکریہ/ انسٹاگرام فیال مخدوم
امید ہے اس سال پاوٹ والی سیلفی دیکھنے کو نہ ملے — فوٹو بشکریہ/ انسٹاگرام فیال مخدوم

2017 کے آغاز کے ساتھ ہی کئی نئے ٹرینڈز، نئے اسٹائل اور نئے انداز دیکھنے کو مل رہے ہیں، اور اگر آپ کو ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یہ وقتی اور عارضی انداز اس سال ختم ہوجائیں گے، تو ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

ہم نے ٹرانسپیرنٹ ہیلز اور ویلوٹ کے جوتوں جیسے کئی فیشن ٹرینڈز دیکھے، جو اپنی شروعات سے قبل ہی ناکام ثابت ہوئے، جیسے فیشن ٹرینڈ کبھی کامیاب اور کبھی ناکام ہوتے ہیں، ایسا ہی کچھ معاملہ سیلفیز کے ساتھ بھی ہے۔

اب فوٹوگرافی میں سیلفی لینا کسی قانون سے کم نہیں، اور ہمیں غلط نہ سمجھیں، ہمیں بھی اچھی سیلفی لینا اتنا ہی پسند ہے جتنا کسی اور کو ہوگا، کون اپنے دوستوں کے ساتھ ایک اچھی سیلفی لینے کا موقع چھوڑتا ہے، جب وہ کہیں باہر ہو، یا سیلفی کے ذریعے اپنے اچھے میک اپ کو دکھانا کس کو پسند نہیں؟

لیکن سیلفی کچھ ایسے انداز بھی ہیں، جنہیں اب ختم ہوجانا چاہیے:

پاوٹ والی سیلفی

پاوٹ والی سیلفی کا شمار ہماری اس فہرست میں سب سے پہلے کیا گیا ہے، اس پاوٹ کے انداز کو شروع ہونے سے قبل ہی ختم ہوجانا چاہیے تھا، اب نہ ہی ایسی سیلفیز کو دیکھ کر مزہ آتا ہے اور نہ ہی یہ اچھی لگتی ہیں، ایسا چہرا کسی تصویر کے لیے ٹھیک نہیں۔

واش روم میں سیلفی

#sunsoutbunsout 💛

A post shared by Faryal Makhdoom Khan (@faryalmakhdoom) on

ویسے تو سب ہی واش روم میں سیلفیز لیتے ہیں، اور کیوں نہ لیں، یہاں کی روشنی کسی بھی تصویر کو بہتر بنانے میں سب سے زیادہ کمال کرتی ہے، لیکن کون اپنی واش روم کی تصاویر کسی کو دکھانا چاہے گا؟

تصویر لیتے ہوئے پیچھے کا ایسا نظارہ کسی بھی سیلفی کو بہتر نہیں بنا سکتا، اس لیے اس انداز کا اختتام اس سال ہوجانا چاہیے۔

سو کر اٹھنے کی سیلفی

سو کر اتنا دلکش کون نظر آئے گا؟ سب ہی جانتے ہیں کہ سو کر اٹھنے والی سیلفی میں کوئی بھی اس وقت سو کر نہیں اٹھا ہوتا۔

جم میں لی گئی سیلفی

Gym boys. @danyalzee

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar) on

جو افراد جم جاتے ہیں وہ اچھی طرح جانتے ہوں گے کہ ورزش کرنے کے بعد کیسا حال ہوجاتا ہے، لیکن جم میں لی گئی ان سیلفیز میں کہیں سے بھی ایسا نہیں لگتا کہ وہ جم میں موجود ہیں، اب اس ہی تصویر کو دیکھ لیں، اتنے بہترین بال جم میں ورزش کے دوران کہاں بننے رہتے ہیں؟

سنیپ چیٹ اور سیلفی

🙈💋⭐️

A post shared by Sadaf Kanwal (@sadafkanwal) on

سنیپ چیٹ ایپ ایک وقت تک اچھی لگی، لیکن اب ہر سیلفی میں کسی جانور کو پیش کرنا کافی پرانا فیشن ہوچکا ہے، لیکن ناجانے کیوں ابھی بھی ہمارے انسٹاگرام اکاونٹس پر ایسی کئی سیلفیز سامنے آتی ہیں، جن میں کسی نے کُتے کی شکل تو کسی اور جانور کی شکل کو اپنی تصویر کے ساتھ جوڑا ہوتا ہے۔

عجیب زاویہ سے لی گئی سلیفی

ہم جانتے ہیں آپ اس سیلفی میں خود سے زیادہ کسی اور چیز کو دکھانے کی کوشش کررہی تھیں

لیکن کیا اس تصویر کے لیے سیلفی لینا ضروری تھی؟ موبائل فون مین بیک کیمرا بننے ہوئے زمانے ہوچکے ہیں، ظاہر ہے کوئی بھی آپ کی ناک کے اندر کا نظارہ تو دیکھنا پسند نہیں کرے گا۔

سوتے سوتے سیلفی

💤💤💤💤💤💤 when the stress hits the roof all I wanna do is, sleep it over.

A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan) on

یہ سیلفی کچھ پریشان کن ہے، امید ہے آپ تھکے ہوئے ہوں گے، اور فوراً سونے کے بارے میں سوچا ہوگا، لیکن نہیں پہلے ایک سیلفی لینا بھی تو ضروری ہے، لیکن اسے لینا سوتے ہوئے ہے، تو پھر آخر یہ سیلفی لی کیسے گئی؟

سیدھی سی بات یہ ہے کہ ہم آپ کی سیلفی پر اعتراض نہیں کر رہے، تاہم ہم کچھ اچھا دیکھنا چاہتے ہیں، نہ کے کُتے کی شکل کے ساتھ لی گئی سیلفی، امید ہے اس سال سیلفیز کے یہ تمام ٹرینڈز کم ہی نظر آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024