• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

'فلوری' میں انوشکا شرما کا 'بھوت'

شائع February 6, 2017
اسکرین گریب—۔
اسکرین گریب—۔

بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈکشن بھی کر رہی ہیں اور اب ان کی پروڈکشن میں بننے والی دوسری فلم 'فلوری' (Phillauri) کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

اس فلم میں انوشکا شرما نے ایک روح (بھوت) کا کردار ادا کیا، جو اپنی ادھوری خواہش کو پورا کرنے کے لیے دنیا میں واپس آجاتی ہے۔

فلم کا ٹریلر مزاحیہ ہونے کے ساتھ ساتھ سنجیدہ کہانی کو بھی پیش کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: ’میرا بھائی ہی میرا بہترین دوست‘

'فلوری' میں انوشکا شرما کے ساتھ اداکار دلجیت دوسانج، سورج شرما اور مہرین پیر زادہ اہم کردار کرتے نظر آئیں گی۔

اس فلم کی ہدایات انشائی لال دے رہے ہیں، جبکہ فاکس اسٹار سٹوڈیوز اور انوشکا شرما کی کمپنی کلین سلیٹ فلمز اس کی مشترکہ پروڈکشن کررہی ہے۔

خیال رہے کہ انوشکا شرما کی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم 'این ایچ 10' 2015 میں ریلیز ہوئی تھی جسے تجزیہ کاروں کا مثبت ردعمل موصول ہوا تھا، اس فلم میں بھی انوشکا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: انوشکا شرما فیئرنس کریموں کی مخالف

فلم 'فلوری' رواں سال 24 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024