• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ماہرہ کا وہ گانا جسے 'رئیس' میں شامل نہیں کیاگیا

شائع February 6, 2017

ماہرہ خان کی پہلی بولی وڈ فلم 'رئیس' میں ان کے کردار کو ہندوستانی تجزیہ کاروں کا ملا جلا ردعمل موصول ہوا، کئی ریویوز میں کہا گیا کہ ماہرہ خان کا کردار فلم میں کسی 'شوپیس' سے زیادہ نہیں، جبکہ کچھ نے لکھا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث ان کے رول کو مختصر کیا گیا۔

اب ایسا ہے یا نہیں یہ تو فلم کے پروڈیوسرز بہتر جانتے ہیں تاہم 'رئیس' کے فلم سازوں نے ماہرہ خان اور شاہ رخ خان کا ایک اور گانا 'ہلکا ہلکا' ریلیز کردیا ہے، جسے فلم میں شامل نہیں کیا گیا۔

اس گانے میں رئیس اور آسیہ کی رومانوی کہانی کو پیش کیا گیا، جس میں ماہرہ اور شاہ رخ دلچسپ رقص کرتے نظر آئے۔

اس گانے کو رام سمپنتھ نے کمپوز کیا، جبکہ سونو نگم اور شریا گھوشال نے اسے اپنی آواز دی۔

راہول ڈھولکیا کی ہدایات اور فرحان اختر، ریتیش دیشمکھ اور شاہ رخ خان کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں کنگ خان نے رئیس نامی گینسگسٹر، ماہرہ خان نے ان کی اہلیہ اور نوازالدین صدیقی نے مجمودار نامی پولیس اہلکار کا کردار ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں: 'رئیس' کے نئے پوسٹرز: ماہرہ خان مکمل توجہ کا مرکز

فلم 'رئیس' نے اب تک باکس آفس پر شاندار کرکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ یہ مزید بزنس کرے گی۔

'رئیس' جلد ہی پاکستان میں بھی نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی، جس کے بعد پاکستانی مداح خود فیصلہ کریں گے کہ ماہرہ خان کا کردار فلم میں کس طرح پیش کیا گیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

shahzad Feb 06, 2017 12:35pm
really nice movie and new song is also good ...waiting anxiously to release in pakistan

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024