• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

رنبیر کپور نے 13 کلو وزن بڑھا لیا، مگر کیوں؟

شائع February 4, 2017
رنبیر کپور سنجے دت پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں — فوٹو/ فائل
رنبیر کپور سنجے دت پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں — فوٹو/ فائل

بولی وڈ اداکار رنبیر کپور کے 13 کلو وزن بڑھانے کی خبروں نے ان کے مداحوں کو خاصہ حیران کردیا، تاہم اس کی اصل وجہ ان کی سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور نے سنجے دت کی طرح نظر آنے کے لیے اپنا 13 کلو وزن بڑھالیا ہے،

سنجے دت کی سوانح حیات میں رنبیر کپور ان کی زندگی کے تین پہلووں میں نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: رنبیر سنجے دت کا کردار کریں گے

بولی وڈ اداکار کے فٹنس ٹرینر کے مطابق 'رنبیر کپور نے اس فلم میں 13 کلو سے زیادہ وزن بڑھایا ہے، لیکن یہ چربی نہیں، وہ سنجے دت جیسی باڈی بنا رہے ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس فلم کے لیے روزانہ جِم میں ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک ورک آوٹ کرتے ہیں۔

سنجے دت کی زندگی پر بننے والی اس فلم میں رنبیر کپور کے علاوہ وکی کوشل، دیا مرزا اور پریش راول اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سنجے دت نے کی رنبیر کپور کی توہین

قیاس آرائیاں ہیں کہ فلم میں اداکارہ سونم کپور بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور اور سونم کپور نے ایک ساتھ بولی وڈ میں فلم 'سانوریا' کے ساتھ ڈیبیو کیا تھا، جو 2007 میں ریلیز ہوئی، اس کے بعد یہ دونوں اداکار ایک ساتھ کسی فلم میں نظر نہیں آئے۔

سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا اب تک کوئی نام سامنے نہیں آیا تاہم اس کی شوٹنگ کا آغاز جنوری میں کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رہائی کے بعد سنجے دت کی پہلی فلم کون سی؟

خیال رہے کہ اس سے قبل رنبیر کپور کا اس فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ خود کو اس فلم میں کام کرنے کے لائق نہیں سمجھتے لیکن وہ فلم کے لیے بےحد پرجوش ہیں۔

دوسری جانب 57 سالہ سنجے دت اومنگ کمار کی فلم 'بھومی' کے ساتھ واپسی کرنے جارہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024