• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'بدری ناتھ کی دلہنیا' کا ٹریلر ریلیز

شائع February 2, 2017
فلم میں عالیہ بھٹ اور ورن دھون مرکزی کردار میں نظر آئیں گے — فوٹو/ پبلسٹی
فلم میں عالیہ بھٹ اور ورن دھون مرکزی کردار میں نظر آئیں گے — فوٹو/ پبلسٹی

جب بھی بولی وڈ اداکار ورن دھون اور عالیہ بھٹ ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوتے ہیں، تو ان سے بہترین کیمسٹری، ناچ گانے اور ہنسی مذاق کے لمحات کی توقع کی جاتی ہے۔

اور ایسا ہی کچھ ان دونوں کی آنے والی فلم 'بدری ناتھ کی دلہنیا' کے ٹریلر میں دیکھنے کو ملا۔

فلم 'بدری ناتھ کی دلہنیا' کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا، جس میں عالیہ بھٹ نے ایک کالج کی طالبہ کا کردار ادا کیا، دوسری جانب ورن دھون نے ایک رومانٹک نوجوان کا کردار ادا کیا جو عالیہ کو پسند کرتے ہیں اور ان سے شادی کی خواہش کا اظہار کرتے نظر آئے۔

امید ہے کہ اس فلم میں بولی وڈ کی متعدد فلموں کی طرح چھیڑ خانی کو رومانوی شکل دے کر پیش نہ کیا جائے۔

ورن دھون کی کامیڈی اداکاری اس ٹریلر کی سب سے اہم بات رہی، انہیں دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے وہ اس دور کے گوندا کے طور پر سامنے آئیں گے۔

واضح رہے کہ فلم 'بدری ناتھ کی دلہنیا' کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم 'ہمپٹی شرما کی دلہنیا' کا دوسرا حصہ ہے۔

اس فلم میں بھی عالیہ بھٹ اور ورن دھون نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

ششانک کھیتن کی ہدایات میں بننے والی فلم 'بدری ناتھ کی دلہنیا' میں گوہر خان، موہت مارواہ اور شویتا باسو پراساد بھی کام کرتے نظر آئیں گے۔

فلم رواں سال 10 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024