• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:49am
  • LHR: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:41am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:49am
  • LHR: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:41am

حکومت نے بھارتی فلموں کی درآمد کی اجازت دیدی

شائع January 31, 2017

اسلام آباد: وزیراعظم کی منظوری کے بعد ملک میں بھارتی فلموں کی درآمد کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں بتائے گئے طریقہ کار کے مطابق بھارتی فلم درآمد کرنے والوں کو وزارت اطلاعات میں درخواست جمع کرانا ہوگی، جس میں فلم کا نام، کاسٹ اور معلومات بھی بتانی ہوگی۔

وزارت اطلاعات درخواست پر فیصلے کے بعد اسے وزارت تجارت کو بھیجے گی جہاں سے امپورٹ لائسنس جاری کیا جائے گا۔

اس کے بعد یہ درخواست سنسر بورڈ کو بھیجی جائے گی جس کی منظوری کے بعد بھارتی فلم کو پاکستان میں دکھایا جاسکے گا۔

نوٹیفکیشن میں سینسر بورڈز کے حوالے سے بھی گائیڈ لائنز واضح کی گئی ہیں کہ فلم درآمد کنندہ کو کونسی دستاویزات اور چیزیں فراہم کرنی ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فلموں کے لیے حکومتی اجازت برقرار

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ حکومت نے بھارتی فلموں کی درآمد کے حوالے سے موجودہ پالیسی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ پاکستانی سینما انڈسٹری کو بھارتی فلموں سے ہونے والے معاشی فائدے کو دیکھتے ہوئے کیا جس کی مقامی فلم سازوں نے بھی سپورٹ کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2007 کے بعد بھارتی فلموں کی درآمد بحال کرنے کے بعد پاکستانی فلمی صنعت دوبارہ بحال اور مضبوط ہوئی۔

پاکستان میں گزشتہ سال اکتوبر میں بھارتی فلموں کی اسکریننگ پر پابندی اس وقت عائد کی گئی تھی جب بولی وڈ میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024