• KHI: Asr 4:25pm Maghrib 6:02pm
  • LHR: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm
  • ISB: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm
  • KHI: Asr 4:25pm Maghrib 6:02pm
  • LHR: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm
  • ISB: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm

تبو کی 17سال بعد کامیڈی فلم میں واپسی

شائع January 31, 2017
تبو کا شمار بولی وڈ کی کامیاب اداکاراوں میں کیا جاتا ہے — فوٹو/ فائل
تبو کا شمار بولی وڈ کی کامیاب اداکاراوں میں کیا جاتا ہے — فوٹو/ فائل

'حیدر' اور 'مقبول' سمیت کئی بہترین فلموں میں سنجیدہ کردار نبھانے کے بعد بولی وڈ اداکارہ تبو ایک مرتبہ پھر اپنی کامیڈی اداکاری سے شائقین کو ہنسانے کے لیے تیار ہیں۔

بولی وڈ کی معروف اداکارہ تبو ہدایت کار روہت شیٹی کی کامیاب فلم سیریز 'گول مال' کے چوتھے حصے میں اداکار اجے دیوگن، پرینیتی چوپڑا اور ارشد وارثی کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔

تبو کی آخری کامیڈی فلم 'ہیرا پھیری' 17 سال قبل 2000 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پاریش راول نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس خبر کی تصدیق بھی کی۔

مزید پڑھیں: پرینیتی 'گول مال 4' کا حصہ

جب ایک انٹرویو میں کیریئر میں اس تبدیلی کے حوالے سے تبو سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ 'اگر میں ایک انداز کی فلموں میں کام کر رہی ہوں، اس کا یہ مطلب نہیں کہ مجھے باقی کردار پسند نہیں، ایک فنکار ہونے کے باعث میں ہر طرح کا کام کروں گی، اگر مجھے گول مال 4 میں کردار کی پیشکش ہوئی تو میں وہ بھی ضرور کروں گی'۔

اتنے طویل عرصے میں کسی کامیڈی کردار میں جلوہ گر نہ ہونے کے سوال پر تبو نے کہا کہ 'میں وہ کردار ادا کرتی ہوں، جو مجھے متاثر کرے، میری کوئی خاص ترجیح نہیں، لوگ ہمیشہ آپ کو اس کردار میں منتخب کرتے جس میں آپ اچھے لگتے ہیں، مجھے خوشی ہے کہ کچھ کرداروں سے مجھے ملایا جاتا ہے، تاہم یہ بھی بہترین بات ہے کہ روہت شیٹی جیسے ہدایت کار نے مجھے گول مال فلم میں کاسٹ کیا'۔

خیال رہے کہ فلم 'گول مال 4' کی عکس بندی کا آغاز اگلے ماہ سے کیا جائے گا، جسے رواں سال دیوالی پر ریلیز کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025