• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

ڈینو علی اور انوشے اشرف 'چنار گھاٹی' کا حصہ

شائع January 30, 2017
انوشے اور ڈینو جلد 'چنار گھاٹی' نامی ڈرامے میں کام کرتے نظر آئیں گے — فوٹو/ فائل
انوشے اور ڈینو جلد 'چنار گھاٹی' نامی ڈرامے میں کام کرتے نظر آئیں گے — فوٹو/ فائل

پاکستانی اداکار، میزبان، گلوکار اور آر جے ڈینو علی جلد ہی ٹی وی ڈرامے 'چنار گھاٹی' کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔

سابق وی جے نے حال ہی میں اپنے اس نئے پروجیکٹ کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے ساتھ اداکارہ انوشے اشرف بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

ڈان امیجز نے ڈینو سے ان کے نئے ڈرامے 'چنار گھاٹی' اور ریڈیو شو 'دوست کیا سین ہے' کے حوالے سے بات کی۔

اپنے ڈرامے میں کردار کے حوالے سے ڈینو علی نے بتایا کہ 'میرے کردار کا نام جنید ہے، جو ایک خوش رہنے والا لڑکا ہے، تاہم وہ کافی فلرٹ بھی ہے، وہ ایک لڑکی ماہرہ سے بے انتہا محبت کرتا ہے، یہ کردار انوشے ادا کرتی نظر آئیں گی، تاہم وہ عظمیٰ نامی لڑکی کو بھی پسند کرتے نظر آئیں گے، جس کا کردار فرحت ناز ادا کررہی ہیں'۔

ڈینو علی نے ڈرامے کی کاسٹ کے حوالے سے بتایا کہ 'ہمارے پاس بہت اچھی کاسٹ موجود ہے، اس ڈرامے میں ان کے علاوہ انوشے اشرف، ٹیپو شریف، ایلے خان، سمیعہ ممتاز، شمائل اور کئی اداکار کام کرتے نظر آئیں گے'۔

تاہم ڈینو نے کاسٹ میں شامل کچھ اور نام بتائے جن سے جوش مزید پڑھ گیا، انہوں نے بتایا، 'اس ڈرامے میں نوری بینڈ سے تعلق رکھنے والے علی نور بھی شامل ہیں جنہوں نے ہماری کافی مدد کی، مجھے امید ہے لوگوں کو یہ ڈرامہ کافی پسند آئے گا'۔

اس ڈرامے کی ہدایات اور پروڈکشن غضنفر کررہے ہیں، جبکہ اس کی کہانی عمر خطاب نے تحریر کی ہے۔

'چنار گھاٹی' کو رواں سال گرمیوں کے آغاز پر نشر کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے۔

ڈینو علی نے مزید بتایا، 'میں ہمیشہ سے اداکاری کرنا چاہتا تھا اس لیے اس کو جاری رکھوں گا، مجھے اور بھی آفرز ملیں، تاہم میں اپنے ریڈیو شوز، میوزک اور میزبانی میں مصروف رہا، میں بھی اداکار بننا چاہتا تھا کیوں کہ میری والدہ، والد، میرے دادا سب ہی اداکار تھے اور مجھے خوشی ہے کہ اب آخر کار میں اداکاری کرنے جارہا ہوں'۔

انوشے اشرف کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے حوالے سے ڈینو نے بتایا کہ 'ان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ہی ایک خوشگوار تجربہ رہا ہے، مجھے خوشی ہے کہ وہ اس ڈرامے میں بھی میرے ساتھ کام کررہی ہیں'۔

ڈینو علی اس وقت ایک ٹی وی شو 'ایک دم لائیو' کی میزبانی کررہے ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے اپنے ریڈیو شو 'دوست کیا سین ہے' پر بھی واپسی کی ہے، مستقبل میں وہ بہت جلد ویب سیریز اور میوزک ویڈیو پر کام کرتے نظر آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024