• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارتی فلموں کے لیے حکومتی اجازت برقرار

شائع January 29, 2017 اپ ڈیٹ January 30, 2017

وفاقی حکومت نے بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پر پابندی نہ لگانے کی اصل وجہ بیان کردی ہے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ حکومت نے بھارتی فلموں کی درآمد کے حوالے سے موجودہ پالیسی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ پاکستانی سینما انڈسٹری کو بھارتی فلموں سے ہونے والے معاشی فائدے کو دیکھتے ہوئے کیا جس کی مقامی فلم سازوں نے بھی سپورٹ کی ہے۔

ان کا کہنا تھا ' 1965 سے آج تک کے تاریخی اور عملی ڈیٹا سمیت انڈسٹری کے ٹرینڈ کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا، جس سے ثابت ہوا کہ مقامی سینماﺅں میں تمام تر غیر ملکی مواد بشمول بھارتی فلموں نے پاکستانی فلمی تجارت و صنعت پر مجموعی طور پر اثرات مرتب کیے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 2007 کے بعد بھارتی فلموں کی درآمد بحال کرنے کے بعد پاکستانی فلمی صنعت دوبارہ بحال اور مضبوط ہوئی۔

پاکستان میں گزشتہ سال اکتوبر میں بھارتی فلموں کی اسکریننگ پر پابندی اس وقت عائد کی گئی تھی جب بولی وڈ میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی۔

وزیر مملکت کے بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ وزیراعظم نے پاکستانی فلمی صنعت کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے بھی ایک کمیٹی قائم کی، جس کے سامنے اسٹیک ہولڈز جیسے اہم فنکاروں، پروڈیوسرز، سینما مالکان اور ڈسٹری بیوٹرز نے اپنے خیالات پیش کیے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مقامی فلمی صنعت میں سرمایہ کاری کے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا تاکہ مقامی فلموں کے ذریعے پاکستان کے بہتر چہرے کو اجاگر کیا جاسکے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024