• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'غفلت' کے باعث مریض کی ہلاکت کا دعویٰ، ہسپتال کا تفتیش کا اعلان

شائع January 27, 2017

آغاخان یونیورسٹی ہسپتال (اے کے یو ایچ) کراچی میں مریض کے ساتھ مبینہ طورپرمیڈیکل غفلت برتنے کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے جہاں ایک مریض کے لواحقین نے ہسپتال کے زیرتریبت ایک ڈاکٹرکی جانب سے دوران علاج غفلت برتنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ہسپتال میں داخل دم توڑنے والے ایک مریض کے بیٹے نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کی جو وائرل ہوئی جس میں انھیں یہ دعویٰ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ اے کے یوایچ کا اسٹاف مبینہ طورپر غفلت کا مرتکب ہوا جس کے نتیجے میں ان کے والد کا انتقال ہوگیا۔

اے کے یو ایچ کی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں زندگی کی بازی ہارنے والے شخص کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے الزامات کا جواب دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ مذکوہ خاندان نے ہستپال کی انتظامیہ کے ساتھ پرتشدد رویے کا مظاہرہ کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ خاندان نے 'دوسرے مریضوں کی جانب توجہ بہت کم دیا اس وقت ان کے اہل خانہ بھی ہسپتال میں موجود تھے'۔

اے کے یو ایچ کی انتظامیہ نے کہا کہ ہے اس معاملے کی تفتیش کی جائے گی کہ کیا یہ معاملہ میڈیکل غفلت تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Hanif Jan 28, 2017 07:29am
This is not the only story of AKUH or even Hospitals around us.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024