• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے کیوں ہوتے ہیں؟

شائع January 26, 2017
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— کریٹیو کامنز فوٹو
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— کریٹیو کامنز فوٹو

ایک رات کی نیند متاثر ہونے کے نتیجے میں آئینے کے سامنے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے نمایاں ہوجاتے ہیں۔

مگر آخر لوگوں کی آنکھوں کے گرد یہ گہرے حلقے یا وہ جگہ کسی بیگ کی طرح پھول کیوں جاتی ہے؟

تو اس کا جواب ہے کہ یہ جینز اور روزمرہ کی عادات جیسے آنکھوں کو ملنا یا کم نیند وغیرہ دونوں کا نتیجہ ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

ٹائم لیس اسکین سلوشن کی تحقیق میں بتایا گیا کہ آنکھوں کے گرد حلقوں کا سب سے بڑے ذمہ دار تو جینز ہوتے ہیں، خاص طور پر ان افراد کے جن کی جلد پتلی یا زرد ہوتی ہے۔

اسی طرح جب لوگ تھکاوٹ یا تناﺅ کا شکار ہوتے ہیں تو آنکھوں کے گرد خون کی گردش سست ہوجاتی ہے جس کے نتیجے میں خون پپوٹوں کے نیچے جمع ہونے لگتا ہے اور گہرے حلقے نمایاں ہوجاتے ہیں یا وہ جگہ پھولی ہوئی نظر آنے لگتی ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ مختلف موسموں میں لاحق ہونے والی الرجی کے نتیجے میں آنکھوں کے گرد موجود خون کی شریان متاثر ہوتی ہے اور وہ سوجن کا شکار ہوکر سیاہ حلقوں کی شکل میں ظاہر ہوجاتی ہے۔

دھوپ میں بہت زیادہ رہنا جلد کو پتلا اور نقصان پہنچاتا ہے اور آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے نمایاں ہوجاتے ہیں جبکہ نمکین غذاﺅں کا زیادہ استعمال بھی اس کا باعث بنتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ آنکھوں کو ملنا وہ سب سے بری عادت ہے جو حلقوں کا باعث بنتی ہے کیونکہ یہ خون کی شریان کو متاثر کرتی ہے اور اس سے گریز کرنا بہتر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024