• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

حدیقہ کیانی کی 'چھاپ تِلک' کے ساتھ واپسی

شائع January 26, 2017
حدیقہ کیانی اس ویڈیو میں امیر خسرو کی نظم 'چھاپ تِلک' پر پرفارم کرتی نظر آئیں گی—۔
حدیقہ کیانی اس ویڈیو میں امیر خسرو کی نظم 'چھاپ تِلک' پر پرفارم کرتی نظر آئیں گی—۔

پاکستان کی نامور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کافی عرصے سے کوئی گانا ریلیز نہیں کیا اور اب ان کی واپسی ایک شاندار گانے کے ساتھ ہونے جارہی ہے۔

گلوکارہ 'وجد' نامی نئی میوزک البم پر کام کررہی ہیں، جس کے ایک گانے 'چھاپ تِلک' کی ویڈیو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔

اس ویڈیو کی چند جھلکیاں آن لائن ریلیز کردی گئیں، جن میں مقبول ڈیزائنر علی ذیشان، ماڈل حسنین لہری اور انوشے مغل بھی حدیقہ کے ساتھ نظر آئے۔

تو آخر یہ ویڈیو ہے کس متعلق؟

حدیقہ کیانی اس ویڈیو میں امیر خسرو کی نظم 'چھاپ تِلک' پر پرفارم کرتی نظر آئیں گی، جو ایک روایتی مہندی کی تقریب پر مبنی ہے۔

اس گانے کی ویڈیو فوٹوگرافر اور فلم ساز عبداللہ حارث نے بنائی ہے، جو اس گانے میں مہندی کی تقریب کا جشن پیش کرنا چاہتے تھے، یہ مہندی ایونٹ اور ویڈیو آئما جعفر نے ڈیزائن کی، جسے لاہور کی تاریخی یوسف صلاح الدین حویلی میں شوٹ کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 14 جنوری 2025
کارٹون : 13 جنوری 2025