• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

'پریانکا سے میرا موازانہ کرنا زیادتی ہے'

شائع January 24, 2017 اپ ڈیٹ January 25, 2017
پریانکا اور دپیکا نے ایک ساتھ فلم 'باجی راو مستانی' میں کام کیا —فوٹو/ فائل
پریانکا اور دپیکا نے ایک ساتھ فلم 'باجی راو مستانی' میں کام کیا —فوٹو/ فائل

بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا دونوں ہی اب ہولی وڈ میں بھی کافی مقبول ہوچکی ہیں، تاہم ان دونوں اداکاراوں کا شروع سے ہی آپس میں موازنہ کیا جاتا رہا ہے۔

34 سالہ پریانکا چوپڑا نے 2015 میں اپنے امریکی شو 'کوائنٹیکو' کے ساتھ اپنا بین الاقوامی ڈیبیو کیا، جبکہ 31 سالہ دپیکا پڈوکون کی ہولی وڈ ڈیبیو فلم 'ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج' رواں سال ریلیز ہوئی۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں ایک انٹرویو کے دوران دپیکا سے پریانکا کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے آپس میں موازانہ کرنے پر اپنے دکھ کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: ’دپیکا اور میرے درمیان کچھ تبدیل نہیں ہوا‘

دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ 'ہمارا آپس میں موازانہ کرنا زیادتی ہے، ہر کسی کا اپنا راستہ اور منزل ہوتی ہے، اور دو اداکاراؤں کو ایک دوسرے کے مدمقابل پیش کرنا مناسب نہیں'۔

واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی کرن جوہر کے شو 'کافی ود کرن' میں کہا تھا کہ انہیں دپیکا پڈوکون کو ہولی وڈ فلم میں دیکھ کر بےحد خوشی ہوئی، اور امید ہے کہ وہ آگے جو بھی کریں انہیں کامیابی ملے۔

دپیکا پڈوکون کی پہلی ہولی وڈ فلم میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا، وہ اس وقت اپنی بولی وڈ فلم 'پدماوتی' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جبکہ پریانکا چوپڑا اپنے امریکی شو 'کوائنٹیکو' کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ کررہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024