• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ریلیز سے قبل 'رئیس' کا نیا گانا 'دھنگانا' ریلیز

شائع January 24, 2017
فلم 'رئیس' 2017 میں شاہ رخ خان کی پہلی فلم ہوگی — فوٹو/ اسکرین گریب
فلم 'رئیس' 2017 میں شاہ رخ خان کی پہلی فلم ہوگی — فوٹو/ اسکرین گریب

بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم 'رئیس' کل سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، اور اس حوالے سے مداحوں کے لیے ایک اور گانا 'دھنگانا' ریلیز کردیا گیا ہے۔

'رئیس' میں شاہ رخ خان نے ایک گینگسٹر کا کردار ادا کیا، جو منشیات کا کاروبار کرتے نظر آئیں گے۔

اور 'دھنگانا' گانے میں بھی شاہ رخ خان کی اس فلم میں زندگی کا احوال بتایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اب تک فلم 'رئیس' کے تین گانے ریلیز کیے جاچکے ہیں، جن میں آئٹم سانگ 'لیلا میں لیلا'، رومانوی گانا 'ظالما' اور تہوار پر مبنی گانا 'اُڑی اُڑی جائے' شامل ہیں۔

اس گانے کو ہندوستان کے نامور گلوکار میکا سنگھ نے گایا، اور شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

فلم 'رئیس' 2017 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی پہلی فلم ہوگی، جبکہ ماہرہ خان اس فلم کے ساتھ بولی وڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024