• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کریم کی ’ڈاکٹر سروس‘ متعارف

شائع January 24, 2017
یہ نئی سروس بالکل مفت ہوگی اور اس کے کسی قسم کے خفیہ چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے—فوٹو: کریم فیس بک پیج
یہ نئی سروس بالکل مفت ہوگی اور اس کے کسی قسم کے خفیہ چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے—فوٹو: کریم فیس بک پیج

کراچی: سفری سہولیات فراہم کرنے والی کار سروس کریم نے رکشہ اور شادی سروس کے بعد کریم ’ڈاکٹر سروس‘ بھی متعارف کرادی۔

کریم اور پاکستان کی پہلی ہیلتھ کیئر ایپلی کیشن فائنڈ مائی ڈاکٹر (FindMyDoctor.pk) کے اشتراک سے شروع کی گئی اس سروس کے ذریعے صارفین قابل ڈاکٹرز کی خدمات اپنے دروازے پر حاصل کرسکیں گے۔

کریم کے مطابق اس کے کسی قسم کے خفیہ چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے، جبکہ اس میں ڈاکٹر کے حوالے سے بھی تمام تفصیلات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

کریم کے ذریعے گھر بیٹھے طبی سہولیات حاصل کرنے کا عمل نہایت آسان ہے اور صرف تین مراحل میں مکمل کیا جاسکتا ہے۔

صارفین کریم کی موبائل ایپلی کیشن میں کار کی قسم میں ’مائی ڈاکٹر‘ کا انتخاب کرکے دوپہر 12 سے شام 5 بجے کے دوران کسی بھی وقت بکنگ کرکے ’چلو‘ کا انتخاب کرکے یہ سروس حاصل کرسکیں گے۔

جن صارفین کی موبائل ایپلی کیشنز میں اب تک مائی ڈاکٹر کا آپشن ظاہر نہیں ہوا وہ اپنی ایپلی کیشن میں دوبارہ لاگ اِن کرکے اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مزید 3 شہروں میں 'کریم' کی آزمائشی سروس

کریم کے مطابق اس سروس کا آغاز سردیوں کے نتیجے میں لوگوں میں فلو اور نزلہ زکام عام ہونے کی وجہ سے کیا گیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 26 دسمبر کو کریم کی جانب سے کراچی اور لاہور میں ’تیز‘ رکشہ سروس کا بھی آغاز کیا گیا تھا۔

جبکہ اس سے چند ہفتے قبل یعنی 12 دسمبر کو کریم نے شادیوں کے لیے مخصوص سروس کا بھی آغاز کیا تھا۔

کریم کے مطابق 'شادیوں کے سیزن کے دوران، ڈانس پارٹیز سے لے کر مرکزی تقریب تک کریم ہر چیز کا اُس وقت تک خیال رکھے گی، جب تک آپ کے مہمان موقع پر پہنچ نہ جائیں'۔

واضح رہے کہ کریم ایک موبائل ایپلیکیشن سروس ہے، جس کا استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے موجودہ مقام پر کریم کار کو بلوا سکتے ہیں اور اس کے ذریعے باآسانی سفر کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کریم نے پاکستان میں خواتین ڈرائیورز بھی متعارف کرادیں

2012 میں سروس کا آغاز کرنے والی کریم مشرق وسطیٰ کے 32 شہروں میں اپنی ٹیکسی سروس عوام کو فراہم کررہی ہے، جن میں دوحہ، دبئی، کویت، شارجہ، قاہرہ اور جدہ وغیرہ شامل ہیں۔

پاکستان میں پبلک ٹرانسپورٹ کے خراب نظام اور شہریوں کو درپیش سفری مشکلات کے باعث کریم جیسی کار سروس عوام کے لیے ٹھنڈی ہوا کا ایک جھونکا ثابت ہوئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024