• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پاکستان کا پہلے 'ابابیل' میزائل کا کامیاب تجربہ

شائع January 24, 2017

پاکستان نے 2200 کلومیٹر تک پرواز کرنے والے پہلے ابابیل میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق زمین سے زمین تک مار کرنے والا ابابیل میزائل 2200 کلومیٹر تک پرواز کرسکتا ہے۔

آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کامیاب میزائل تجربے پر ماہرین اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، ایئر چیف مارشل سہیل امان اور نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے بھی میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔

پاکستان اپنی دفاعی استعداد میں بہتری اور اضافے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

رواں برس 9 جنوری کو بھی پاکستان نے آبدوز سے کروز میزائل ’بابر تھری‘ کا کامیاب تجربہ کیا تھا، جو 450 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کا کروز میزائل ’بابر تھری‘ کا کامیاب تجربہ

بابر تھری کروز میزائل کا تجربہ بحیرہ ہند کے خفیہ مقام پر کیا گیا، جس نے خشکی میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں بھی پاکستان نے زمین اور سمندر میں 700 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے کروز میزائل 'بابر ٹو' کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا کروز میزائل 'بابر ٹو' کا کامیاب تجربہ

کروز میزائل 'بابر ٹو' اسٹیلتھ ٹیکنالوجی اور نیویگیشن ٹیکنالوجی کا بھی حامل ہے، جبکہ یہ جی پی آر ایس نیویگیشن کی غیر موجودگی میں بھی اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024