• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
شائع January 23, 2017 اپ ڈیٹ February 16, 2017

9 عام چیزیں جو آپ کو جلد بوڑھا بنادیں

فیصل ظفر



کیا آپ اپنی عمر سے زیادہ بڑے نظر آتے ہیں؟ اگر ہاں تو جینیاتی پیچیدگیوں سے قطع نظر روزمرہ کی زندگی کے متعدد عناصر ایسے ہوتے ہیں جو قبل از وقت بڑھاپے کا باعث بنتے ہیں۔

اگر آپ آئینے میں ایسا منظر دیکھنا نہیں چاہتے تو اپنی روزمرہ کی عادات میں تبدیلی لانا ہی سب سے بہترین طریقہ کار ثابت ہوگا.

ایسی چند عادات کے بارے میں جانئے جو آپ کو جلد بوڑھا کرسکتی ہیں۔

کم چکنی غذا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

عمر کی تیسری یا چوتھی دہائی میں جھریوں سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کی غذا میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز شامل ہوں تاکہ جلد ہموار اور صحت مند رہے۔ اگر غذا لو فیٹ ہوگی تو ہم اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے محروم رہ جائیں گے جس کے نتیجے میں جلد قبل از وقت بڑھاپے کا شکار ہوجائے گی۔

اسٹرا کے ذریعے مشروب پینا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

کسی مشروب کو اسٹرا کے ذریعے پی کر آپ دانتوں کو تو داغ لگنے سے بچاسکتے ہیں مگر ہونٹ سکڑنے کا یہ عمل آنکھوں اور چہرے کے ارگرد جھریاں پڑنے کا سبب ضرور بن جاتا ہے۔ تو گلاس کے ذریعے پینا زیادہ بہتر ہے اور ہاں تمباکو نوشی کے عادی افراد کو بھی اس مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پہلو کے بل سونا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

پہلو کے بل سونے جب آپ کا چہرہ ایک جانب سے تکیے میں دھنسا ہوا ہوتا ہے جس کے نتیجے میں گالوں اور تھوڑی میں جھریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ چت لیٹنا نیند کے لیے سب سے بہترین انداز ہے جو کہ جسم کو جوان، تازہ دم اور پرسکون رکھتا ہے۔

بیٹھنے کا انداز

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

بیٹھنے کا ناقص انداز ریڑھ کی ہڈی پر دباﺅ بڑھاتا ہے جس کے نتیجے میں مسلز اور ہڈیاں غیرمعمولی حد تک تناﺅ کا شکار ہوجاتی ہیں، طویل المعیاد بنیادوں پر اس کا اثر درد اور تھکاوٹ کی شکل میں نکلتا ہے اور یہ اکثر مستقل بدنمائی کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

دن بھر میں بہت زیادہ بیٹھنا آپ کو قبل از وقت بڑھاپے کا شکار بنا دیتا ہے۔ یہ پہلے ہی ثابت ہوچکا ہے کہ بہت زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا متعدد امراض جیسے موٹاپے، امراض قلب، ذیابیطس، کینسر یہاں تک کہ قبل از وقت موت کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ مگر گزشتہ دنوں سامنے آنے والی تحقیق کے مطابق زیادہ دیر تک بیٹھنا انسانی جسم کی عمر پر بھی منفی انداز سے اثرات مرتب کرتا ہے اور یہ جسمانی عمر کو اصل عمر کے مقابلے میں بہت زیادہ بڑھا دیتا ہے یا آسان الفاظ میں اپنا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا آپ کو برسوں پہلے بوڑھا کرسکتا ہے۔

چینی کا زیادہ استعمال

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

میٹھی اشیاءکس کو پسند نہیں ہوتی مگر یہ جسمانی وزن میں اضافے کے ساتھ ساتھ آپ کے چہرے کی عمر بھی بڑھا دیتی ہیں۔ شوگر یا چینی زیادہ استعمال کی وجہ سے ہمارے خلیات سے منسلک ہوجاتی ہے اور اس کے نتیجے میں چہرے سے سرخی غائب ہوجاتی ہے اور آنکھوں کے نیچے گہرے حلقے ابھر آتے ہیں۔ اسی طرح جھریاں اور ہلکی لکیریں بھی چہرے کو بوڑھا بنا دیتی ہیں۔ ایسا نہیں کہ چینی کو مکمل طورپر زندگی سے نکال دیں مگر تو میٹھی اشیاءسے کچھ گریز آپ کے چہرے کی چمک برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

بہت زیادہ ٹیلی ویژن دیکھنا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ایک تحقیق کے مطابق روزانہ چار گھنٹے ٹی وی دیکھنا زندگی کی مدت میں 22 منٹ کی کمی کردیتا ہے، اسی طرح جو افراد روزانہ اوسطاً چھ گھنٹے ٹی دیکھتے ہیں وہ اس عادت سے دور رہنے والے افراد کے مقابلے میں پانچ سال کم زندہ رہ پاتے ہیں۔ اس کی وجہ ہے کہ ٹی وی دیکھنے کیلئے آپ زیادہ تر بیٹھے رہتے ہیں، جس کے باعث جسم شوگر کو ہمارے خلیات میں جمع کرنا شروع کردیتا ہے جس سے موٹاپے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اس سے بچنے کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ اگر آپ ٹی وی دیکھ رہے ہو تو ہر تیس منٹ بعد کچھ دیر کیلئے اٹھ کر چہل قدمی بھی کریں۔

نیند کی کمی

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

کم سونا نہ صرف آنکھوں کے گرد بدنما حلقوں کا سبب بنتا ہے بلکہ یہ زندگی کی مدت بھی کم کردیتا ہے۔ روزانہ سات گھنٹے سے کم نیند لینے کی عادت دن بھر کم توانائی، ذہنی سستی، توجہ مرکوز رکھنے میں مشکلات یا موٹاپے وغیرہ کا سبب بن جاتی ہے۔

ذہنی تناﺅ

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

متعدد تحقیقی رپورٹس میں یہ ثابت ہوچکا ہے کہ بہت زیادہ تناﺅ جسمانی خلیات کو سنگین نقصان پہنچاتا ہے اور اس کے نتیجے میں بڑھاپے کی جانب سفر تیز ہوجاتا ہے۔ طویل المعیاد بنیادوں پر شدید تناﺅ آپ کو نوجوانی میں ہی بوڑھا دکھانے لگتا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Mehran ali Feb 16, 2017 11:17am
good