• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

ایپل اب ٹیلی ویژن سیٹ تیار کرے گی؟

شائع January 23, 2017
— اے ایف پی فائل فوٹو
— اے ایف پی فائل فوٹو

ایپل کے آئی فون تو دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں مگر کیا آپ اس کمپنی کے ٹیلی ویژن سیٹ خریدنا پسند کریں گے؟

جی ہاں ایپل کے آئی فونز چین میں اسمبل کرنے والی کمپنی فوکس کون نے امریکا میں ایک نئی فیکٹری کی تعمیر کا عندیہ دیا ہے جہاں بڑے فلیٹ پینل اسکرینز کو تیار کیا جائے گا۔

سات ارب ڈالرز کی اس فیکٹری میں سرمایہ ایپل کی جانب سے لگایا جائے گا اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس سے اشارہ ملتا ہے کہ ایپل ٹی وی سیٹ کی تیاری کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

ایپل نے اس سے اس سے قبل بھی ایک 4K ٹی وی سیٹ آزمائشی طور پر تیار کیا تھا مگر پھر اس کی تیاری کے منصوبے سے ہاتھ اٹھا لیا تھا۔

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل پر زور ڈالا ہے کہ وہ اپنی مصنوعات امریکا میں تیار کرے۔

انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران بھی وعدہ کیا تھا کہ وہ ایپل کو امریکا میں ایک پلانٹ لگانے پر مجبور کریں اور گزشتہ ہفتے اس کمپنی کے سی ای او ٹم کک کے بارے میں انہون نے کہا تھا کہ وہ ان کی جانب سے کچھ بڑا کام دیکھنا پسند کریں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایپل کی جانب سے اپنی مصنوعات کو خود تیار نہیں کیا جاتا بلکہ فوکس کون اور دیگر کمپنیوں سے اسمبل کا معاہدہ کررکھا ہے۔

یہی کمپنیاں ایپل کو آئی فونز کے مختلف حصے فروخت کرتی ہیں۔

اب ایپل کی اس شراکت دار کمپنی نے اس پلانٹ کو لگانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں ممکنہ طور پر ٹیلی ویژن سیٹ تیار کرکے دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

تو کیا آپ ایپل کا تیار کردہ ٹی وی خریدنا پسند کریں گے؟

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024