• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عمران طاہر کا جنید جمشید کو منفرد خراج عقیدت

شائع January 23, 2017
عمران طاہر انڈر سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں— فوٹو: اے پی
عمران طاہر انڈر سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں— فوٹو: اے پی

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے ٹی20 میچ میں پاکستانی نژاد پروٹیز اسپنر عمران طاہر نے جنید جمشید کو انوکھے انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔

انڈر 19 کی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے جنوبی افریقی اسپنر اپنی بیوی کے پیار میں جنوبی افریقہ منتقل ہوئے اور پھر پاکستان کے ڈومیسٹک سسٹم میں نظرانداز کیے جانے پر جنوبی افریقہ میں کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دی اور 2010 کے بعد محدود اوورز کی کرکٹ میں جنوبی افریقی ٹیم کے مستقل رکن بن گئے۔

اتوار کو سری لنکا کے خلاف میچ میں جب عالمی نمبر ایک ٹی20 باؤلر عمران طاہر نے اسیلا گونارتنے کو آؤٹ کیا تو روایتی انداز میں بھاگ کر خوشی کا جشن مناتے ہوئے اپنی شرٹ اوپر کی جس کے نیچے انہوں نے معروف نعت خواں اور سابق گلوکار جنید جمشید کی تصویر والی شرٹ پہنی ہوئی تھی۔

جنید جمشید گزشتہ ماہ ایک طیارہ حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے جس میں ان کے ساتھ طیارے میں سوار مزید 40 سے زائد افراد بھی ہلاک ہو گئے تھے۔

اس میچ میں عمران طاہر نے ایک وکٹ لی اور جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے میں تین وکٹ سے شکست ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024