• KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:27am
  • KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:27am

سردرد سے نجات کا آسان طریقہ

شائع January 22, 2017
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

انسانی جسم کے پرسکون رکھنے کے لےی کئی طرح کے مساج یا مالش کی تیکنیک موجود ہیں جن میں سے بیشتر نہ صرف صحت کے لےی اچھی ہے بلکہ وہ سکون بھی پہنچاتی ہیں۔

مگر مسئلہ یہ ہے کہ ان تیکنیکس کو آزمانے کے لیے بہت زیادہ وقت، پیسے اور ماہرین کی ضرورت ہوتی ہے۔

مگر ایک سادہ سا طریقہ جو جسم کے لیے فائدہ مند ہے اور اس کے لیے کوئی خرچہ یا مہارت کی بھی ضرورت نہیں۔

یہ طریقہ توجہ کی صلاحیت بہتر، تناﺅ میں کمی، سر درد سے نجات اور آنکھوں کو سکون پہنچاتا ہے ، خاص طور پر اس وقت جب آپ اپنا زیادہ تر وقت کمپیوٹر کے سامنے گزارتے ہیں۔

کیا کرنا ہوگا؟

اپنی بھنوﺅں کے درمیان پوائنٹ کو نرمینرمی سے دبائیں اور اپنی انگلی کو تین سینٹی میٹر اوپر کی جانب لے جائیں۔

اب اس جگہ کو 45 سے 60 سیکنڈز تک دبا کر رکھیں اور آپ کو نتائج کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

ماہرین کے مطابق یہ طریقہ کار دماغ کے اس حصے کو حرکت میں لاتا ہے جو اعصابی تناﺅ کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

اسی طرح یہ جلد کے لیے بھی فائدہ مند خاص طور پر آنکھوں اور منہ کی جلد کے لیے۔

تو اگر آپ کو اچانک سردرد ہونے لگے یا آنکھیں تھکاوٹ کا شکار ہوجائیں تو آپ جانتے ہین کہ کیا کرنا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024