• KHI: Asr 4:08pm Maghrib 5:44pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:08pm Maghrib 5:44pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm

عدنان صدیقی اور سجل علی بھارت جانے کے لیے تیار

شائع January 22, 2017

ماہرہ خان تو بھارت اپنی بولی وڈ ڈیبیو فلم رئیس کی پروموشن کے لیے جا نہیں سکی مگر ان کے ساتھی پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی نے ضرور پڑوسی ملک میں اپنی پہلی فلم 'مام' کو مکمل کرانے کے لیے دہلی کے ویزے حاصل کرلیے ہیں۔

عدنان صدیقی اس فلم میں معروف اداکارہ سری دیوی کے شوہر جبکہ سجل علی ان کی سوتیلی بیٹی کے کردار میں نظر آئیں گی۔

یہ دونوں اگلے ماہ بھارت جاکر اس فلم کے اختتامی مناظر اور ایک گانے کی شوٹنگ میں حصہ لیں گے۔

ممبئی مررر کی رپورٹ کے مطابق ان دونوں کو بھارت کا ویزہ آسانی سے نہیں مل سکا۔

پروڈکشن ٹیم کے ذرائع نے بتایا 'ٹیم کو آخری شیڈول فلمانے کے لیے چار ماہ کا انتظار کرنا ہڑا، ستمبر میں اوڑی حملے کے بعد سجل اور عدنان کے ویزوں کی درخواستیں کئی بار مسترد کی گئیں، مگر اب انہیں ایک ماہ کے لیے ویزہ مل گیا ہے اور وہ فروری میں شوٹنگ کا حصہ بنیں گے'۔

پروڈکشن ٹیم 14 فروری تک شوٹنگ مکمل کرلے گی اور ممکنہ طور پر یہ فلم رواں سال مئی میں ریلیز ہوگی۔

فلم میں منفی کردار ادا کرنے والے وکاس ورما نے اس خبر کی تصدیق کی ' ہاں، سجل اور عدنان کی اختتامی مناظر کے لیے ضرورت تھی اور انہیں شوٹنگ مکمل کرانے کے لیے ایک ماہ کا ویزہ مل گیا ہے، یہ بہت اہم سینز ہیں '۔

مام ایک سماجی موضوع پر مبنی فلم ہے جس میں سوتیلی ماں کا اپنی اٹھارہ سالہ بیٹی سے تنازع دکھایا گیا ہے۔

یہ فلم سری دیوی اور ان کے شوہر بونی کپور نے پروڈیوس کی ہے اور اس معروف فنکارہ کے انڈسٹری میں پچاس سال مکمل ہونے پر ریلیز کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024