• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'مولا جٹ 2' کے مداحوں کیلئے ہدایت کار کا اہم پیغام

شائع January 21, 2017
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی فلم 'مولا جٹ 2' کا شائقین طویل عرصے سے انتظار کررہے ہیں۔

یا تو اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ اس فلم میں پاکستان کے نامور اداکار موجود ہیں، یا پھر بہترین ہدایت کار بلال لاشاری اس کی ہدایات دے رہے ہیں، اس کی وجہ جو بھی، لیکن مداحوں کو اس کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار ہے۔

فلم 'مولا جٹ 2' کی شوٹنگ کا آغاز بھی کردیا گیا ہے، لیکن اب ایک ہدایت کار بلال لاشاری کی جانب سے ایک نیا انکشاف کردیا گیا۔

بلال لاشاری شائقین سے کچھ وضاحت کرنا چاہتے ہیں، اور وہ یہ ہے کہ اس فلم کا نام 'مولا جٹ 2' ہے ہی نہیں۔

اپنے فیس بک پوسٹ کے ذریعے بلال نے اعلان کیا کہ 'میں وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ یہ فلم مولا جٹ 2 نہیں ہے، نہ ہی یہ سیکوئل ہے، اور نہ ہی ریمیک'۔

تاہم انہوں نے اب تک اس فلم کے نام کا اعلان نہیں کیا۔

واضح رہے کہ اس فلم میں حمزہ علی عباسی، فواد خان اور ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

امکان ہے کہ یہ فلم رواں سال ریلیز کی جائے گی، تاہم اب تک کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔


کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024