• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

جاز اور وارد کی فرنچائز بھی مشترکہ ہوں گی

شائع January 21, 2017

کراچی: موبائل فون سروسز فراہم کرنے والی 2 اہم کمپنیوں جاز اور وارد کے گزشتہ برس انضمام کے بعد دونوں کمپنیوں کی ملک بھر میں 700 فرنچائز میں سے ایک تہائی فرنچائز بند ہوجائیں گی اور اب دونوں کمپنیاں فرنچائز نیٹ ورک کو مضبوط کرنے کے لیے اکٹھے کام کریں گی۔

جاز کی ہیڈ آف کمیونیکیشن انجم رحمٰن کے مطابق ملک بھر میں فرنچائز بند کیے جانے سے جاز کے ملازمین متاثر نہیں ہوں گے، جاز اور وارد کے سیلز سینٹرز ملازمین سمیت مستقل ملازمین کی کل تعداد 4 ہزار کے قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موبی لنک نے وارد ٹیلی کام کو خرید لیا

انجم رحمٰن کے مطابق جمعہ 20 جنوری سے ملک بھر میں 51 ملین (یعنی 5 کروڑ 10 لاکھ) صارفین کو 400 مشترکہ فرنچائز سہولیات فراہم کریں گی۔

انھوں نے بتایا کہ سپورٹ پروگرام اُن فرنچائزوں کے لیے ترتیب دیا گیا ہے جو اب جاز کا حصہ نہیں رہیں۔

انجم رحمٰن کا کہنا تھا کہ وارد کے صارفین ملک بھر میں موجود 400 فرنچائز اور 32 سیلز سینٹرز کے ذریعے جاز اسکریچ کارڈ اور جاز لوڈ کی سہولت استعمال کرنے سمیت جاز نیٹ ورک کی تمام سہولیات سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔


یہ خبر 21 جنوری 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024