• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

ہونڈا سوک کا 2017 کا ماڈل متعارف

شائع January 19, 2017
— فوٹو بشکریہ ہونڈا
— فوٹو بشکریہ ہونڈا

ہونڈا کی مشہور و معروف گاڑی سوک کا 2017 کا ماڈل مارچ میں دنیا کے مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

اس گاڑی میں سابقہ ماڈل کے مقابلے میں کئی نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے تاہم اس کا ڈیزائن 2016 جیسا ہی ہے جبکہ پانچ مسافروں کے بیٹحنے کی گنجائش ہے۔

گاڑی میں 180 ہارس پور کا ہائی ٹیک انجن موجود ہے جو کہ ایندھن کی بچت میں مدد دیتا ہے۔

یہ گاڑی مارچ میں امریکا اور یورپ سمیت مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی تاہم پاکستان میں آمد کب تک ہوتی ہے ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔

جاپانی کمپنی نے 2.0 کے فور سلینڈر انجن کو رکھا ہے جبکہ آپشنل ٹربو چارج 1.5 لیٹر فور سلینڈر انجن اضافی پرفارمنس میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

گاڑی میں رفتار کے چھ مینوئل موجود ہیں جس کا مقصد ایندھن کی بچت میں مدد دینا ہے۔

اسی طرح ایپل کار پلے، اینڈرائیڈ آٹو یا ایسے کسی دوسرے سسٹم کا انتخاب صارف اپنی مرضی سے کرسکتا ہے جس کے لیے 7 انچ کی ٹی ایف ٹی اسکرین دی گئی ہے جو کہ مختلف افعال کا خیال، رفتار، ایندھن، نیوی گیشن اور موسیقی کی معلومات وغیرہ فراہم کرتی ہے۔

کمپنی نے اس سوک کے لیے Hatchback ورژن پیش کیا ہے جبکہ مسافروں کے تحفظ پر بھی توجہ دی ہے۔

اس میں ہونڈا سینسنگ سسٹم موجود ہے یہ سیمی آٹو میٹک ڈرائیونگ سسٹم کے ساتھ ہے جس کے لیے اڈاپٹو کروز کنٹرول کو بھی گاڑی کا حصہ بنایا گیا ہے۔

یعنی یہ گاڑی خودکار طور پر بریک اور رفتار بڑھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس کی قیمت مارچ میں فروخت کے وقت 21 ہزار 300 ڈالرز (22 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد)کے لگ بھگ ہوگی تاہم پاکستان میں آمد کے بعد کیا قیمت ہوتی ہے اس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Raja Bilal Jan 20, 2017 11:27am
Pakistan main AAMAD k baad ye 44000$ ki ho jae gi Hamari Govt. ko Allah hidayat de kuch or awaam k baray mian bhi sochnay ki tofique atta farmae AMEEN.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024