• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
شائع January 19, 2017 اپ ڈیٹ January 20, 2017

دنیا کے سرد ترین گاؤں میں زندگی

ویب ڈیسک


تصویر بشکریہ بورڈ پانڈا
تصویر بشکریہ بورڈ پانڈا

اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ آپ کے شہر میں واقعی سردی آگئی ہے تو ذرا روس کے اس گاؤں کے بارے میں جان لیں جس کے بعد آپ اپنی سوچ بدلنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

تصویر بشکریہ بورڈ پانڈا
تصویر بشکریہ بورڈ پانڈا

روس میں ایک ایسا گاؤں موجود ہے جہاں درجہ حرارت منفی 71 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرجاتا ہے اور جنوری کے مہینے میں یہاں کا اوسط درجہ حرارت منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔

تصویر بشکریہ بورڈ پانڈا
تصویر بشکریہ بورڈ پانڈا

اس گاؤں کا نام اویمیاکون ہے اور 1924 میں یہاں کا درجہ حرارت منفی 71.2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا تھا۔

تصویر بشکریہ بورڈ پانڈا
تصویر بشکریہ بورڈ پانڈا

یہ دنیا کا سرد ترین علاقہ ہے اور یہاں کے لوگ مستقل طور پر دنیا کے ٹھنڈے ترین علاقے میں رہنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

تصویر بشکریہ بورڈ پانڈا
تصویر بشکریہ بورڈ پانڈا

لیکن اس علاقے میں رہنا اتنا بھی آسان نہیں، مری اور کوئٹہ جیسے علاقوں میں منفی 6 یا 7 پر کاروبار زندگی ٹھہر جاتا ہے جبکہ کراچی میں تو 10 یا 12 ڈگری سینٹی گریڈ میں بھی لوگ گھروں سے نکلنا کم کردیتے ہیں۔

تصویر بشکریہ بورڈ پانڈا
تصویر بشکریہ بورڈ پانڈا

تو پھر یہاں کے لوگ اتنے سرد خطہ زمین پر زندگی کیسے گزارتے ہیں؟ اسی سوال کا جواب حاصل کرنے کے لیے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے فوٹو گرافر اموس چیپل نے اس گاؤں کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے اپنے سفر کے دوران چند انتہائی دلچسپ تصاویر بھی کھینچیں۔

تصویر بشکریہ بورڈ پانڈا
تصویر بشکریہ بورڈ پانڈا

بورڈ پانڈا کی رپورٹ کے مطابق فوٹو گرافر اموس چیپل نے بتایا کہ ’جب میں پہلی بار منفی 47 ڈگری سینٹی گریڈ پر باہر نکلا تو میں ایک باریک پتلون پہنا ہوا تھا، مجھے ایسا لگا کہ ٹھنڈ میرے پاؤں سے چمٹ رہی ہے، کئی بار ہونٹوں کے درمیان موجود میرا لعاب بھی جم گیا جس سے میرے ہونٹ زخمی ہوئے‘۔

فوٹو گرافر نے کہا کہ سردی کی وجہ سے ان کے کیمرے کا فوکس اور زوم رنگ بھی جم جاتے تھے۔

تصویر بشکریہ بورڈ پانڈا
تصویر بشکریہ بورڈ پانڈا

زمین پر برف جمی ہونے کی وجہ سے گھر میں بیت الخلاء بنانا ممکن نہیں لہٰذا انہیں باہر ہی بنایا جاتا ہے۔

تصویر بشکریہ بورڈ پانڈا
تصویر بشکریہ بورڈ پانڈا

گاؤں کے مال مویشیوں کو جمع کرکے رات کے وقت ایک ہی جگہ پر بند کیا جاتا ہے تاکہ وہ بھی گرم رہ سکیں۔

تصویر بشکریہ بورڈ پانڈا
تصویر بشکریہ بورڈ پانڈا

مویشیوں کو چرنے کے لیے ہری گھاس کے بجائے برف میں ڈھکی جھاڑیوں پر ہی گزارہ کرنا پڑتا ہے۔

تصویر بشکریہ بورڈ پانڈا
تصویر بشکریہ بورڈ پانڈا

گاؤں میں یہ ایک ہی دکان ہے لیکن اس میں ضرورت کا ہر سامان مل جاتا ہے اور تمام گاؤں والے یہیں سے خریداری کرتے ہیں۔

تصویر بشکریہ بورڈ پانڈا
تصویر بشکریہ بورڈ پانڈا

گاڑیوں کو گرم گیراج کے اندر کھڑی کرنا لازمی ہے اگر کوئی گاڑی کھلے آسمان تلے ہی بند کردی جائے تو اس کا دوبارہ اسٹارٹ ہونا مشکل ہوجاتا ہے تاہم اگر باہر گاڑی کھڑی کرنا ضروری ہو تو لوگ اس کا انجن بند کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

تصویر بشکریہ بورڈ پانڈا
تصویر بشکریہ بورڈ پانڈا

اس گاؤں میں سردی اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ ہر طرف صرف برف ہی برف نظر آتی ہے اور لوگ سبزہ دیکھنے کے لیے ترس جاتے ہیں۔

تصویر بشکریہ بورڈ پانڈا
تصویر بشکریہ بورڈ پانڈا

گاؤں والوں کو گرمی پہنچانے کے لیے ایک چھوٹا سا ہیٹنگ سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔

تصویر بشکریہ بورڈ پانڈا
تصویر بشکریہ بورڈ پانڈا

شدید سردی کی وجہ سے مچھلیوں کے خراب ہونے کا کوئی خدشہ نہیں، لوگ بغیر ریفریجریٹر کے مہینوں انہیں اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔

تصویر بشکریہ بورڈ پانڈا
تصویر بشکریہ بورڈ پانڈا

یہ وہ راستہ ہے جو دنیا کے اس سرد ترین گاؤں کی طرف جاتا ہے، کیا آپ اس گاؤں میں جاکر کچھ دن رہنا پسند کریں گے؟


تبصرے (6) بند ہیں

Never Jan 19, 2017 11:21pm
I appreciat to that villigers ... How can they live in -70 degre ???? Is there blood not freez .... if can't say its impossible but still much much difficult.. Approximatly impossible.....
Adnan Laghari Jan 20, 2017 12:55am
Yup!! I want to visit this place at any cost. Just loved it !! What a unique place inthe world with having population!! just Amazing !!
Usman Jan 20, 2017 01:48am
Yes I want .really. Usman
رضاءبھوجانی Jan 20, 2017 03:31am
بہت ہی عمدہ اور مفید معلومات فراہم کی جاتی ہیں شکریہ
khalid Jan 20, 2017 01:03pm
@Never Oymyakon, Sakha Republic, Russia current Temp: 20jan2017 is -47C
yusuf Jan 20, 2017 05:37pm
why don't they leave this place?