• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مزید 3 شہروں میں 'کریم' کی آزمائشی سروس

شائع January 16, 2017 اپ ڈیٹ January 24, 2017

سفر کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنی 'کریم' نے پاکستان کے3 مزید شہروں میں آزمائشی سروس کا آغاز کردیا۔

ان تین شہروں میں صوبہ سندھ کا شہر حیدرآباد، صوبہ خیبرپختونخوا کا دارالحکومت پشاور اور پنجاب کا شہر فیصل آباد شامل ہے۔

ادارے کے مطابق، 'اس ٹیسٹ لانچ کا مقصد پاکستانی کے تمام کلچرز تک اپنی خدمات پہنچانا ہے اور جلد ہی سروس کی فراہمی میں مزید مقامات کو بھی شامل کیا جائے'۔

یاد رہے کہ دو ماہ قبل 7 نومبر کو کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے بعد کریم کار سروس نے عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پاکستان کے مزید 5 شہروں میں اپنی سروس کے آغاز کا اعلان کیا تھا اور فیس بک پر ایک پوسٹ کے ذریعے حیدرآباد، ملتان، گجرانوالہ، پشاور اور فیصل آباد میں گاڑیاں رکھنے والے شہریوں سے درخواستیں طلب کیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: کریم کا کراچی، لاہور میں ’تیز‘ رکشہ سروس کا آغاز

حالیہ اعلان کے مطابق ٹیسٹ سروس کے دوران پرومو کوڈ 'کریم کراؤ' کی مدد سے حیدرآباد، پشاور اور فیصل آباد کے صارفین 12 کلومیٹر تک کی مسافت کے لیے صرف 100 روپے میں کار کی بکنگ کراسکیں گے۔

کریم انتظامیہ کی مطابق ہر صارف پرومو کوڈ آفر کا استعمال صرف دو بار ہی کر سکے گا۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 26 دسمبر کو کریم کی جانب سے کراچی اور لاہور میں ’تیز‘ رکشہ سروس کا بھی آغاز کیا گیا تھا۔

جبکہ اس سے چند ہفتے قبل یعنی 12 دسمبر کو کریم نے شادیوں کے لیے مخصوص سروس کا بھی آغاز کیا تھا۔

کریم کے مطابق، 'شادیوں کے سیزن کے دوران، ڈانس پارٹیز سے لے کر مرکزی تقریب تک کریم ہر چیز کا اُس وقت تک خیال رکھے گی، جب تک آپ کے مہمان موقع پر پہنچ نہ جائیں'۔

مزید پڑھیں: کریم کی 'شادی سروس' سے پریشانیاں دور

واضح رہے کہ کریم ایک موبائل ایپلیکیشن سروس ہے، جس کا استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے موجودہ مقام پر کریم کار کو بلوا سکتے ہیں اور اس کے ذریعے باآسانی سفر کرسکتے ہیں۔

2012 میں سروس کا آغاز کرنے والی کریم مشرق وسطیٰ کے 32 شہروں میں اپنی ٹیکسی سروس عوام کو فراہم کررہی ہے، جن میں دوحہ، دبئی، کویت، شارجہ، قاہرہ اور جدہ وغیرہ شامل ہیں۔

پاکستان میں پبلک ٹرانسپورٹ کے خراب نظام اور شہریوں کو درپیش سفری مشکلات کے باعث کریم جیسی کار سروس عوام کے لیے ٹھنڈی ہوا کا ایک جھونکا ثابت ہوئی ہے۔


کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024