• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
شائع January 30, 2018

ایک کھرب روپے سے زائد بزنس کرنے والی 32 فلمیں



جب بھی کوئی فلمساز فلم بناتا ہے تو اس کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ باکس آفس پر کامیاب ہوسکے اور ہولی وڈ میں تو ایسی کامیابی کا معیار ایک ارب ڈالرز (ایک کھرب پاکستانی روپے سے زائد) طے ہے۔

یہی وجہ ہے کہ کچھ فلم سیریز جیسے اسٹار وارز اکثر دنیا بھر میں ایک ارب ڈالرز سے زائد کا بزنس کرلیتی ہیں تاہم اگر آپ کو لگتا ہے کہ بیشتر فلمیں اس سنگ میل تک پہنچتی ہیں تو ایسا بالکل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آپ کے سن پیدائش کی سب سے ہٹ فلم

درحقیقت آج تک صرف 32 فلمیں اس ایک ارب ڈالرز کلب کا حصہ بن سکی ہیں۔

کچھ عرصہ پہلے بزنس انسائیڈر نے اس حوالے سے ایک فہرست مرتب کی تھی جن میں اب تک ایک ارب ڈالرز سے زائد بزنس کرنے والی فلموں کا ذکر کیا گیا جو درج ذیل ہے۔

32۔ دی ڈارک نائٹ، 2008 (The Dark Knight)

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

جولائی 2008 میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے ایک ارب 46 لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا۔

31۔ دی ہوبٹ: این ان ایکسپٹیڈ جرنی، 2012 (The Hobbit: An Unexpected Journey)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

2012 کے آخری مہینے میں ریلیز ہونے والی ہوبٹ سیریز کی پہلی فلم نے ایک ارب دو کروڑ 11 لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا۔

30۔ زو ٹوپیا، 2016 (Zootopia)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

2016 میں ریلیز ہونے والی یہ ڈزنی کی اینیمیٹڈ فلم حیران کن طور پر ایک ارب ڈالرز کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی اور اس نے ایک ارب 2 کروڑ 38 لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا۔

29۔ ایلس ان ونڈر لینڈ، 2010 (Alice In Wonderland)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

2010 کی اس فلم نے باکس آفس پر ایک ارب 2 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا۔

28۔ اسٹار وارز: دی فینٹم مینیس، 1999 (Star Wars: Episode 1 — The Phantom Menace)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اسٹار وارز ایپی سوڈ ون اس سیریز کی پہلی فلم تھی جس نے دنیا بھر سے ایک ارب ڈالرز کا بزنس کیا اور مجموعی طور پر ایک ارب 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کمانے میں کامیاب رہی۔

27۔ فائنڈنگ ڈوری، 2016 (Finding Dory)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

گزشتہ سال ڈزنی کی یہ اینیمٹڈ سیکوئل فلم باکس آفس پر ایک ارب 2 کروڑ 79 لاکھ ڈالرز سمیٹنے میں کامیاب رہی۔

26۔ جراسک پارک، 1993 (Jurassic Park)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

جراسک پارک ڈائنا سورز کی دنیا پر مبنی پہلی فلم تھی جس نے اپنے وقت میں ایک ارب 2 کروڑ 92 لاکھ ڈالرز کما کر سب کو حیران کردیا تھا۔

25 ڈیسپیک ایبل تھری، 2017 (Despicable Me 3)

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

یہ 2017 کی غیرمتوقع ہٹ فلم تھی جس میں مینیونز کی ایک بار پھر واپسی ہوئی اور اس نے ایک ارب 3 کروڑ 35 لاکھ ڈالرز سے زائد اپنے نام کیے۔

24۔ پائریٹس آف دی کیریبین 4، 2011 (Pirates of the Caribbean: On Stranger Tides)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ اس سیریز کی چوتھی فلم تھی جس نے دنیا بھر سے ایک ارب چار کروڑ 57 لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا اور اس طرح ابھی 20 ویں نمبر پر کھڑی ہے۔

23 روگ ون: اے اسٹار وارز اسٹوری، 2016 (Rogue One: A Star Wars Story)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

جب کسی فلم کے ساتھ اسٹار وارز کا نام لگ جائے تو ایک ارب ڈالرز کا ہندسہ عبور کرنے حیران کن نہیں لگتا اور اس فلم نے بھی ایک ارب پانچ کروڑ 61 لاکھ ڈالرز سے زائد کا بزنس کیا۔

22۔ پائریٹس آف دی کیریبین 2، 2006 (Pirates of the Caribbean: Dead Man's Chest)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

2006 کی یہ فلم اس سیریز کی دوسری اور ایک ارب ڈالرز کمانے والی پہلی فلم تھی جس نے مجموعی طور پر ایک ارب 6 کروڑ 62 لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا۔

21۔ ٹوائے اسٹوری تھری، 2010 (Toy Story 3)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایک اور ڈزنی کی اینیمیٹڈ فلم جس نے ایک ارب ڈالرز سے زائد کا بزنس کیا، یہ فلم ایک ارب چھ کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کمانے میں کامیاب رہی۔

20۔ دی ڈارک نائٹ رائزز، 2012 (The Dark Knight Rises)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

کرسٹوفر نولان کی بیٹ مین سیریز کی تیسری فلم دنیا بھر سے ایک ارب آٹھ کروڑ 49 لاکھ ڈالرز سمیٹنے میں کامیاب رہی۔

19۔ ٹرانسفارمرز: ایج آف ایکسٹینشین، 2014 (Transformers: Age of Extinction)

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

اس سیریز کی فلمیں آپ کو پسند ہو یا نہ ہو مگر یہ باکس آفس پر زبردست بزنس کرتی ہیں اور اس فلم نے بھی ایک ارب 10 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا۔

18۔ اسکائی فال، 2012 (Sky Fall)

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

جیمز بونڈ سیریز کی یہ فلم اس فرنچائز کی واحد فلم ہے جو اب تک ایک ارب ڈالرز کا بزنس کرسکی ہے جو کہ ایک ارب دس کروڑ 86 لاکھ ڈالرز کمانے میں کامیاب رہی۔

17۔ لارڈ آف دی رنگز 3، 2003 (Lord of the Rings: The Return of the King)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس سیریز کی فلم نے نہ صرف سب سے زیادہ 11 آسکر ایوارڈز جیتنے والی فلم کا اعزاز حاصل کیا بلکہ یہ دنیا بھر سے ایک ارب 11 کروڑ 99 لاکھ ڈالرز بھی سمیٹنے میں کامیاب رہی۔

16۔ ٹرانسفارمرز 3، 2011 (Transformers: Dark Side of the Moon)

اسکرن شاٹ
اسکرن شاٹ

ٹرانسفامرز سیریز کی اس فلم نے ایک ارب 12 کروڑ 38 لاکھ ڈالرز کمائے۔

15۔ کیپٹن امریکا: سول وار، 2016 (Captain America: Civil War)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ماورل وہ اسٹوڈیوز ہے جس کی فلمیں اکثر ایک ارب ڈالرز کمانے میں کامیاب رہتی ہیں اور ان میں سے ایک کیپٹن امریکا سیریز کی یہ فلم بھی تھی جس کے حصے میں ایک ارب 15 کروڑ 33 لاکھ ڈالرز کا بزنس آیا۔

14۔ مینینز، 2015 (Minions)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ فلم ایک ارب پندرہ کروڑ 94 لاکھ ڈالرز کمانے میں کامیاب رہی۔

13۔ آئرن مین تھری، 2013 (Iron Man 3)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ٹونی اسٹارک کی یہ تیسری فلم پرستاروں کو بہت زیادہ پسند آئی اور اس نے صرف 23 دن میں ایک ارب ڈالرز کمائے، مجموعی طور پر یہ ایک ارب 21 کروڑ 48 لاکھ ڈالرز کمانے میں کامیاب رہی۔

12 دی فیٹ آف دی فیوریس، 2017 (The Fate of the Furious)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اپریل 2017 میں اس سیریز کی 8 ویں فلم ریلیز ہوئی اور ایک ارب ڈالر کلب کا حصہ بن گئی جو یہ سنگ میل طے کرنے والی اس فرنچائز کی دوسری فلم ہے، اس فلم نے ایک ارب 23 کروڑ ڈالرز سے زائد آمدنی کمائی۔

11 بیوٹی اینڈ دی بیسٹ، 2017 (Beauty and the Beast)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

والٹ ڈزنی اسٹوڈیو کی یہ لائیو ایکشن ریمیک فلم بھی پرستاروں کا دل جیتنے میں کامیاب ہوئی اور اس نے ایک ارب 26 کروڑ ڈالرز سے زائد کمائے۔

10۔ فروزن، 2013 (Frozen)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ اب تک سب سے زیادہ بزنس کرنے والی اینیمیٹڈ فلم کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیے ہوئے ہے جس نے ایک ارب 27 کروڑ 65 لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا جبکہ دو آسکر ایوارڈز بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔

9 اسٹار وارز : دی لاسٹ جیڈائے، 2017 (Star Wars: The Last Jedi)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اسٹار وارز فلم کی اتنی اآمدنی حیران کن نہیں اور اس سیریز کی تازہ ترین فلم نے تین ہفتوں میں ہی ایک ارب ڈالرز کا سنگ میل طے کرلیا، اب تک یہ فلم ایک ارب 31 کروڑ ڈالرز سے زائد کماچکی ہے۔

8۔ ہیری پوٹر 8، 2011 (Harry Potter and the Deathly Hallows: Part Two)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ ہیری پوٹر سیریز کی آخری اور باکس آفس کے لحاظ سے کامیاب ترین فلم ہے، بلکہ یہ اس سیریز کی واحد فلم ہے جس نے ایک ارب ڈالرز کا بزنس کیا، مجموعی طور پر یہ ایک ارب 24 کروڑ 34 لاکھ ڈالرز کمانے میں کامیاب رہی۔

7۔ ایوینجرز: ایج آف الٹرون، 2015 (Avengers: Age of Ultron)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ٹرانسفارمرز، دی ڈارک نائٹ اور پائریٹس آف دی کیریبین کے بعد یہ چوتھی فرنچائز ہے جس کی دو فلمیں ایک ارب ڈالرز کلب کا حصہ ہیں، تاہم اس سیریز کا دوسرا حصہ پہلے جتنا کامیاب ثابت نہیں ہوا پھر بھی یہ ایک ارب 40 کروڑ 54 لاکھ ڈالرز کمانے میں کامیاب رہی۔

6۔ فاسٹ اینڈ فیوریس 7، 2015 (Furious 7)

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

اس فلم نے محض 17 دن میں ایک ارب ڈالرز کما کر اپنے وقت میں ایک نیا ریکارڈ بنایا تھا اور یہ پال واکر کی آخری فلم بھی تھی جس نے اس کی کامیابی میں مدد دی، اس نے دنیا بھر سے ایک ارب 51 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا۔

5۔ مارولز دی ایوینجر، 2012 (Marvel's The Avengers)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایوینجرز سیریز کی اس پہلی فلم میں متعدد سپرہیروز کو پہلی بار ایک ساتھ دیکھا گیا اور لوگوں نے اسے پسند بھی کیا، اس نے مجموعی طور پر ایک ارب 51 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا۔

4۔ جراسک ورلڈ، 2015 (Jurassic World)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

1993 کی جراسک پارک کی طرح یہ فلم بھی ایک ارب ڈالرز کلب کا حصہ بنی، اس نے پہلے فاسٹ 7 سے تیز ترین ایک ارب ڈالرز کمانے کا ریکارڈ تیرہ دن میں یہ سنگ میل طے کرکے چھینا بلکہ اس نے ماہرین کو بھی دنگ کردیا جنھیں اتنی کامیابی کی توقع نہیں تھی، مجموعی طور پر یہ ایک ارب 67 کروڑ چار لاکھ ڈالرز سمیٹنے میں کامیاب رہی۔

3۔ اسٹار وارز: دی فورس اویکن، 2015 (Star Wars: The Force Awakens)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اسٹار وارز سیریز کی ساتویں فلم نے محض بارہ دن میں ایک ارب ڈالرز کا سنگ میل طے کرکے جراسک ورلڈ سے یہ ریکارڈ چھینا اور دو ارب ڈالرز سے زائد کمانے میں کامیاب رہی، اس فلم نے دو ارب 6 کروڑ 82 لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا۔

2۔ ٹائیٹینک، 1997 (Titanic)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس فلم کو 2017 میں بیس سال مکمل ہوگئے جس نے دو ارب ڈالرز کمانے والی پہلی فلم کا اعزاز اپنے نام کیا تھا اور لگ بھگ 12 سال تک سب سے زیادہ کمانے والی فلم بھی رہی تھی، اس نے دنیا بھر سے دو ارب 18 کروڑ 68 لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا۔

1۔ اواتار، 2009 (Avatar)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

نمبرون پر بھی ڈائریکٹر جیمز کیمرون کی فلم ہے جس کا ریکارڈ 9 سال سے ناقابل شکست ہے جو کب ٹوٹتا ہے ابھی کچھ کہنا مشکل ہے، یہ فلم دو ارب 78 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کمانے میں کامیاب رہی۔

تبصرے (2) بند ہیں

M Irfan Jan 16, 2017 11:19am
your blog is too good. But you should post blogs about Tv Series like Game of Thrones, The Walking Dead, Prison Break and the Grim etc...
umair hassan Jan 30, 2018 03:59pm
Pakistan ki ab tak sb sy zyada business karny wali films k bary ma bhi article likhen, please