• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
شائع January 14, 2017

موسم سرما کی پہلی برف باری نے رونق بکھیردی

کوئٹہ کے باسیوں نے موسم سرما کی پہلی برفباری کا جی بھر کے لطف اٹھایا۔

ایک روز قبل شروع ہونے والی برف باری دوسرے روز بھی جاری رہی، جس سے کوئٹہ کا موسم مزید ٹھنڈا ہوگیا۔

شہر کے گرد موجود برف کی چادر اوڑھے پہاڑوں نے کوئٹہ کے رہائشیوں کو موسم کا مزہ اٹھانے پر اکسایا اور شہری اپنے اہل خانہ سمیت مختلف تفریحی مقامات کی سیر کو نکل پڑے۔

انٹرنیشنل یونین فار کنورزیشن آف نیچر (آئی یو سی این) بلوچستان کے ماحولیاتی چیف فیض کاکڑ کا کہنا تھا کہ ان کے خیال سے برفباری ایک اچھا شگون ہے اور یہ کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر حصوں میں خشک سالی کے اثرات کو کم کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

لوگوں نے روئی کے گالوں سے سنو مین بنائے اور اس کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں—فوٹو: عصمت اللہ کاکڑ
لوگوں نے روئی کے گالوں سے سنو مین بنائے اور اس کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں—فوٹو: عصمت اللہ کاکڑ

بچے ایک دوسرے پر برف کے گولے پھینک کر موسم کا لطف اٹھاتے رہے—فوٹو: عصمت اللہ کاکڑ
بچے ایک دوسرے پر برف کے گولے پھینک کر موسم کا لطف اٹھاتے رہے—فوٹو: عصمت اللہ کاکڑ

برف کی چمکیلی چادر نے کوئٹہ کے گرد موجود تمام پہاڑوں کو ڈھانپ دیا—فوٹو: عصمت اللہ کاکڑ
برف کی چمکیلی چادر نے کوئٹہ کے گرد موجود تمام پہاڑوں کو ڈھانپ دیا—فوٹو: عصمت اللہ کاکڑ

مقامی افراد روایتی رقص کرکے سرد موسم کو یادگار بنانے میں مصروف رہے—فوٹو: عصمت اللہ کاکڑ
مقامی افراد روایتی رقص کرکے سرد موسم کو یادگار بنانے میں مصروف رہے—فوٹو: عصمت اللہ کاکڑ

بچوں کی برف سے مستیاں بھی عروج پر رہیں—فوٹو: عصمت اللہ کاکڑ
بچوں کی برف سے مستیاں بھی عروج پر رہیں—فوٹو: عصمت اللہ کاکڑ

برف پوش چوٹیوں نے کوئٹہ کے حسن کو دوبالا کردیا—فوٹو: عصمت اللہ کاکڑ
برف پوش چوٹیوں نے کوئٹہ کے حسن کو دوبالا کردیا—فوٹو: عصمت اللہ کاکڑ

برف سے اٹی راہداریاں کسی کینوس کی مانند خوبصورت نظر آئیں—فوٹو: عصمت اللہ کاکڑ
برف سے اٹی راہداریاں کسی کینوس کی مانند خوبصورت نظر آئیں—فوٹو: عصمت اللہ کاکڑ

کوئٹہ کے شہریوں نے سردی میں خود کو گرم کرنے کے لیے آپس میں کشتی بھی لڑی—فوٹو: عصمت اللہ کاکڑ
کوئٹہ کے شہریوں نے سردی میں خود کو گرم کرنے کے لیے آپس میں کشتی بھی لڑی—فوٹو: عصمت اللہ کاکڑ

تبصرے (1) بند ہیں

ajmal khan Jan 14, 2017 07:15pm
کوئٹہ کی پہلی برفباری کی خبر دیکھ کر ماضی میں اپنی پہلی برفباری یاد آ گئی 1960 یا پہلے کا سال ہوگا جب گرلز اسکول کے عقب میں واقع سوکاری کوارٹر سے اپنے بھائی اور بہن اور پڑوس کے بچوں کے ساتھ ہم امی سے چھپ چھپا کر باہر گلی میں نکلے تو برف سے ڈھکی گلی کا منظر آج بھی آنکھوں میں گھومتا رہتا ہے ابھی جی بھرا ہی نہ تھا کہ امی کی آواز سے ہمیں واپس گھر آنا پڑا۔ برف کے گولے بنا کر اچھالنا اسی وقت سیکھا تھا ہم بھاگتے ادھر ادھر موج مستی کرتے رہے مگر یہ چند لمحوں کی مستی پھر لوٹ کر نہ آئی۔ اب بھی تمنا ہے برفباری ہو اور موج مستی کریں۔