• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اگلی ٹرپل ایکس میں دپیکا کا ڈانس نمبر ہو گا

شائع January 14, 2017
— Twitter photo
— Twitter photo

ہولی وڈ فلم 'ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج' کے ڈائریکٹر ڈی جے کاروزو نے کہا ہے کہ وہ ابھی سے فلم کے سیکوئل کے بارے میں سوچ رہے ہیں جس میں ڈپیکا پڈوکون ڈانس نمبر بھی شامل ہو گا۔

'ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج' کے ہندوستان میں پریمیئر کے موقع پر بات کرتے ہوئے ڈی جے کاروزو نے کہا کہ دپیکا بہت اچھا ڈانس کرتی ہیں، وہ تنومند، خوبصورت اور پرکشش ہیں۔ ہم نے ٹرپل ایکس کی اگلی فلم میں گانا اور ڈانس شامل کرنے کے حوالے سے بات کی ہے اور اگر موقع ملا تو ہم ایسا ضرور کریں گے۔

'ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج' کو آج ہندوستان میں ریلیز کیا جا رہا ہے جب کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں یہ فلم 20 جنوری سے سینیماؤں کی زینت بنے گی۔

اس فلم میں دپیکا پڈوکون سرینا نامی ایک شکاری عورت کے کردار میں نظر آئیں گی جو فلم کے مرکزی کردار ون ڈیزل کو ان کے نئے مشن میں مدد فراہم کرتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024