• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شوبز چھوڑنے کی خبریں جھوٹی تھیں، ارشد خان

شائع January 9, 2017
ارشد خان پاکستان کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں—۔فائل فوٹو
ارشد خان پاکستان کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں—۔فائل فوٹو

اسلام آباد کے ایک چائے اسٹال سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے ارشد خان کو بھی جھوٹی خبروں اور افواہوں کا سامنا کرنا پڑ گیا.

کچھ روز قبل خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ارشد خان اپنے اداکاری کے کیریئر کو چھوڑ کر واپس چائے کے اسٹال پر جارہے ہیں، جس کی وجہ ان کے خاندان کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیاں ہیں، ان قیاس آرائیوں کا آغاز اُس وقت ہوا جب ارشد خان کی گلوکارہ مسکان جے کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو ریلیز ہوئی۔

رپورٹس تھیں کہ ارشد خان کے گھر والوں کو گلوکارہ کے ساتھ بنائی گئی ان کی یہ ویڈیو بالکل پسند نہیں آئی اور انہوں نے ارشد کے شوبز کیریئر کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تاہم ڈان کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ارشد خان نے بتایا کہ یہ خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔

ارشد خان کا کہنا تھا کہ 'اس سے قبل کسی نے جھوٹی خبر پھیلائی تھی، میں اب بھی کام کررہا ہوں، میں نے شوبز نہیں چھوڑا، تاہم ان کے رشتہ دار میوزک ویڈیو کے حوالے سے ناراض ضرور ہیں'۔

ارشد خان کے ماموں نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ وہ اپنی آنے والی فلم 'کبیر' میں ضرور کام کریں گے اور اس کے علاوہ انہیں بات کرنے کی اجازت نہیں۔

ارشد خان کے مطابق وہ پاکستان کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا 'جب میں کچھ بن جاؤں گا، تب میں کچھ اچھا ضرور کروں گا، ضرورت مندوں کی مدد کروں گا اور اپنے ملک کا نام روشن کروں گا'۔

ارشد کا کہنا تھا کہ 'انشااللہ میں جو بھی کروں گا اچھا کروں گا اور عوام کو پسند آئے گا اور وہ مجھ سے ویسے ہی پیار کریں گے جیسا اب تک مجھے ملتا آرہا ہے'۔

انہوں نے اپنے مداحوں کو بھی ایک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 'میری تمام دوستوں اور مداحوں سے گزارش ہے کہ مجھے سپورٹ کریں، انشااللہ میں آپ کے ساتھ ہوں'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024