• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نوکیا کا پہلا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون متعارف

شائع January 8, 2017
نوکیا سکس اسمارٹ فون — فوٹو بشکریہ نوکیا
نوکیا سکس اسمارٹ فون — فوٹو بشکریہ نوکیا

نوکیا نے اپنا پہلا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون آخرکار متعارف کرا دیا ہے۔

جی ہاں ماضی میں موبائل فون مارکیٹ پر حکمرانی والی کمپنی نے طویل عرصے بعد اپنا پہلا اسمارٹ فون پیش نوکیا سکس پیش کردیا ہے۔

نوکیا کے موبائل فون بزنس کو دیکھنے والی فن لینڈ کی کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل نے اس کا اعلان کیا۔

نوکیا کے موبائل فون بزنس کے حقوق مائیکروسافٹ نے خرید لیے تھے تاہم گزشتہ سال امریکی کمپنی نے دستبرداری اختیار کرلی اور 2016 میں بیسک فون سے نوکیا نے مارکیٹ میں واپسی کی تھی۔

مگر اس کا پہلا اسمارٹ فون اب سامنے آیا ہے جو کہ 5.5 ایچ ڈی اسکرین کے ساتھ ہے جبکہ اینڈرائیڈ نوگٹ آپریٹنگ سسٹم ہے۔

اس ایل ٹی ای اسمارٹ فون کا بیک کیمرہ 16 میگا پکسلز جبکہ فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسلز کا ہے جبکہ کوالکوم سنیپ ڈراگون 430 پراسیسر، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج جیسے فیچرز بھی موجود ہیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نوکیا سکس کو چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس سے پہلے یہ اطلاعات سامنے آرہی تھیں کہ نوکیا کا پہلا اسمارٹ فون اگلے ماہ بارسلونا میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران متعارف کرایا جائے گا تاہم اب اچانک کمپنی نے یہ ڈیوائس پیش کردی۔

مگر اب بھی توقع ہے کہ نوکیا کی جانب سے فروری میں ڈی ون سی نامی اسمارٹ فون متعارف کرایا جاسکتا ہے جو کہ ترقی پذیر ممالک کے صارفین کو مدنظر رکھ تیار کیا جائے گا۔

نوکیا سکس کے فروخت کی تاریخ تو واضح نہیں کی گئی مگر اس کی قیمت 246 ڈالرز (26 ہزار کے لگ بھگ پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024