• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

دنگل سب سے زیادہ کمانے والی بولی وڈ فلم

شائع January 8, 2017
عامر خان فلم دنگل کے ایک سین میں — اسکرین شاٹ
عامر خان فلم دنگل کے ایک سین میں — اسکرین شاٹ

بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے اپنا ہی قائم کردہ ریکارڈ خود توڑ دیا۔

عامر خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم 'دنگل' نے سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بولی وڈ فلم کا ریکارڈ قائم کردیا ہے جو اس سے پہلے مسٹر پرفیکٹ کی فلم 'پی کے' کے پاس تھا۔

جی ہاں دنگل نے پی کے اور سلمان خان کی 'بجرنگی بھائی جان' کو شکست دے کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق دنگل آج پی کے کا 340.8 کروڑ انڈین روپے کا ریکارڈ توڑ دیا اور اپنی ریلیز کے 16 دن وہ 341.96 کروڑ روپے کا بزنس کرچکی ہے۔

عامر خان سال میں صرف ایک فلم کرنے کے عادی ہیں تاہم دنگل ان کی دو سال بعد ریلیز ہونے والی پہلی فلم تھی جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار تھا۔

فلم دنگل کی کہانی مہا ویر سنگھ پھوگٹ نامی پہلوان کی زندگی پر بنائی تھی جس میں عامر خان نے مرکزی کردار ادا کیا۔

فلم کی ہدایات نتیش تیواری نے دیں اور کاسٹ میں شاکشی تنور، فاطمہ ثناءشیخ اور ثانیہ ملہوترا قابل ذکر تھے۔

یہ فلم 23 دسمبر کو ریلیز کے لیے پیش کی گئی تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

baqir hussain Jan 08, 2017 11:33pm
The man who can break the record of Aamir Khan's Film is one and only Aamir Khan

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024