• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

جہلم: کار اور وین میں تصادم ، 14 افراد ہلاک

شائع January 8, 2017

پنجاب کے شہر جہلم میں کار اور مسافر وین میں تصادم سے 14افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق گاڑیوں میں تصادم جی ٹی روڈ پر اس وقت ہوا، جب ایک بے قابو کار سے وین ٹکرا گئی۔

گاڑیاں راولپنڈی اور اسلام آباد جا رہی تھیں — فوٹو : ڈان نیوز
گاڑیاں راولپنڈی اور اسلام آباد جا رہی تھیں — فوٹو : ڈان نیوز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس کے ترجمان نے ڈان نیوز کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 8 مرد، 4 خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دینہ سے اسلام آباد کی جانب جانے والی کار کا ٹائر پیرسہاوا کے قریب اچانک پھٹ گیا، جس کے بعد ڈرائیور اس پر قابو نہ رکھ سکا اور وہ مرکزی شاہراہ پر الٹ گئی، اس کے پیچھے ہی تیز رفتار وین آ رہی تھی جو اس کار پر چڑھ گئی۔

مسافر وین جہلم سے راولپنڈی جا رہی تھی، جبکہ اس میں بچوں اور خواتین کی اکثریت سوار تھی۔

حادثے کے فوری بعد مقامی افراد نے امدادی سرگرمیاں شروع کیں جبکہ دیگر اداروں کو بھی مطلع کر دیا گیا، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور ہلاک شدگان کو دینہ کے ساتھ ساتھ جہلم کے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔

—فوٹو: ڈان نیوز
—فوٹو: ڈان نیوز

حادثے میں زخمی ہونے والے کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔

خیال رہے کہ ان دنوں پنجاب میں شدید دھند ہوتی ہے، اس دھند میں ٹریفک پولیس اور موٹر وے پولیس کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عمل کی ہدایت کی جاتی ہے۔

دو ماہ قبل پنجاب بھر میں دھند سے ہونے والے حادثات میں 16 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 20 سے زائد زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024