• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کوئٹہ: فائرنگ سے ہزارہ برادری کے 5 افراد زخمی

شائع January 6, 2017
فائرنگ کا نشانہ بننے والی ٹیکسی — فوٹو: ڈان نیوز
فائرنگ کا نشانہ بننے والی ٹیکسی — فوٹو: ڈان نیوز

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی ٹیکسی پر فائرنگ کے نتیجے میں ہزارہ برادری کے 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کلی مبارک میں نامعلوم ملزمان نے ٹیکسی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 افراد شدید جبکہ 3 معمولی زخمی ہوئے۔

واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی اہلکار اور امدادی کارکن جائے وقوع پر پہنچے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا، جبکہ ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے پہلے اپنے بیان میں کہا کہ زخمیوں میں سے 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، تاہم بعد ازاں پولیس نے اپنا یہ بیان واپس لیتے ہوئے کہا کہ تمام زخمی زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا۔

ایس ایچ او صدر پولیس اسٹیشن ملک حمید کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس سے بعد ازاں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا، جبکہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے۔


نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے جس میں تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔ بعض اوقات میڈیا کو ملنے والی ابتدائی معلومات درست نہیں ہوتی ہیں۔ لہٰذا ہماری کوشش ہے کہ ہم متعلقہ اداروں، حکام اور اپنے رپورٹرز سے بات کرکے باوثوق معلومات آپ تک پہنچائیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024