• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

'بل بتوڑی' کے علاج کا فنڈ 10 لاکھ کر دیا گیا

شائع January 6, 2017

اسلام آباد: بچوں کے مشہور ڈرامے 'عینک والا جن' کا مقبول کردار مشہور کردار 'بل بتوڑی' ادا کرنے والی اداکارہ نصرت آراء بیگم کے علاج معالجے کے اخراجات پاکستان بیت المال نے 6 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ کر دیئے ہیں۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق بیت المال کے ایم ڈی نے یہ فیصلہ اداکارہ نصرت آراء بیگم کی بہتر صحت یابی کے لیے کیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اداکارہ پر فالج کا اٹیک ہوا، جس کے باعث ان کی بائیں ٹانگ متاثر ہوئی، وہ ان دنوں کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: 'بل بتوڑی' کے علاج کا ذمہ بیت المال نے اٹھالیا

اس حوالے سے بیت المال نے 'بل بتوڑی' کے علاج معالجے کے اخراجات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

خیال رہے کہ نصرت آراء بیگم کے بیٹے عامر رضا نے ڈان کو بتایا کہ ان کی والدہ ہفتہ 7 جنوری کو لاہور کے شیخ زید ہسپتال میں طبی معائنہ کروائیں گی، تاہم بیت المال نے ان کے علاج کا آغاز آج سے ہی کروا دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے ایک سرکاری لیٹر نصرت آراء بیگم کو دیا جائے گا، جسے دکھا کر وہ کسی بھی ہسپتال میں اپنا علاج کرواسکیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024