• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھٹو کی یاد

شائع January 5, 2018

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو 5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے، پیپلز پارٹی ان کے یوم پیدائش پر ہر سال تقاریب منقعد کرتی ہے۔

سر شاہ نواز کے گھر پیدا ہونے والے ذوالفقارعلی بھٹو نے تعلیم حاصل کرنے کے بعد کراچی میں وکالت کا پیشہ اپنایا، جلد ہی ان کی قابلیت کی شہرت اقتدار کےایوانوں تک جاپہنچی، وہ 1958 میں کابینہ کے رکن بنےجبکہ 1965 کی جنگ اور اس کے بعد معاہدہ تاشقند سے دلبرداشتہ ہو کروہ حکومت سے الگ ہوئے۔

بھٹو کے عوامی انداز نے پاکستان کی سیاست کو ڈرائنگ روم سےنکال کر سڑکوں تک پہنچایا۔

ان کے ساتھ لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر تھا، حکومت سے علیحدگی کے تقریبا ڈیڑھ سال بعد 30 نومبر 1967 کو بھٹو نے اپنی الگ جماعت پیپلز پارٹی بنائی تھی، جس کے بعد 1970 کے انتخابات میں مغربی پاکستان میں اکثریت حاصل کی۔

آغا فیروزبھٹو خاندان کے ذاتی فوٹو گرافر تھے
آغا فیروزبھٹو خاندان کے ذاتی فوٹو گرافر تھے

وہ پاکستان 1973 میں وزیراعظم بنے، ذوالفقار علی بھٹو نےعوام کو روٹی کپڑا اور مکان کا تاریخی نعرہ دیا، جو اب بھی پیپلز پارٹی کا نعرہ ہے۔

قائد عوام قرار پانے والے ذوالفقار علی بھٹو کو پاکستان کی سياسی تاریخ میں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔

ذوالفقار علی بھٹو عوام کے ساتھ شخصیت قریب ہونے کا دعویٰ کرتی آئی ہیں، لیکن آغا فیروز وہ شخص ہیں جو نہ صرف قریب رہے بلکہ حقیقت میں عوام کے سامنے ان کی زندگی لے کر بھی آئے۔

آغا فیروز بھٹو خاندان کے ذاتی فوٹو گرافر تھے، وہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ 2007 تک اپنی خدمات انجام دیتے رہے۔

آغا فیروز کے مطابق ایک وقت وہ بھی تھا جب وہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر میں دنیا بھر کا سفر کرتے تھے لیکن آج انہیں اپنے کام پر جانے کے لیے بسیں بدلنی پڑتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ بھٹو خاندان کے بعد میری زندگی اس طرح کے موڑ پر آ کھڑی ہوگی۔

2013 میں بے نظیر بھٹو پارک میں بھٹو خاندان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا، اسی نمائش سے کچھ تصاویر یہاں پیش ہیں.

ذوالفقار علی بھٹو کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے میں داخلے کے بعد پہلی تصویر، جہاں سے انہوں نے سیاسیات میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی
ذوالفقار علی بھٹو کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے میں داخلے کے بعد پہلی تصویر، جہاں سے انہوں نے سیاسیات میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی
ذوالفقار علی بھٹو اپنے والدین اور بڑے بھائی بہنوں کے ساتھ تصویر میں موجود ہیں
ذوالفقار علی بھٹو اپنے والدین اور بڑے بھائی بہنوں کے ساتھ تصویر میں موجود ہیں
ذوالفقار علی بھٹو اس تصویر میں اپنے والد سر شاہ نواز بھٹو کے ساتھ بیٹھے ہیں
ذوالفقار علی بھٹو اس تصویر میں اپنے والد سر شاہ نواز بھٹو کے ساتھ بیٹھے ہیں
ذوالفقار علی بھٹو کی والدہ خورشید بیگم اپنے پوتے پوتیوں کے ساتھ تصویر میں موجود ہیں
ذوالفقار علی بھٹو کی والدہ خورشید بیگم اپنے پوتے پوتیوں کے ساتھ تصویر میں موجود ہیں
بے نظیر بھٹو، صنم بھٹو، شاہنواز بھٹو اور مرتضی بھٹو
بے نظیر بھٹو، صنم بھٹو، شاہنواز بھٹو اور مرتضی بھٹو
نصرت بھٹو کی گود میں بے نظیر بھٹو  موجود ہیں
نصرت بھٹو کی گود میں بے نظیر بھٹو موجود ہیں
ذوالفقار علی بھٹو حجرِ اسود کو بوسہ دیتے ہوئے
ذوالفقار علی بھٹو حجرِ اسود کو بوسہ دیتے ہوئے
1971 میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں وزیر خارجہ ذوالفقار علی بھٹو
1971 میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں وزیر خارجہ ذوالفقار علی بھٹو
ذوالفقار علی بھٹو ایوب خان کے ساتھ تصویر میں موجود ہیں۔
ذوالفقار علی بھٹو ایوب خان کے ساتھ تصویر میں موجود ہیں۔
ذوالفقار علی بھٹو ماؤ ذیڈونگ کے ساتھ موجود ہیں
ذوالفقار علی بھٹو ماؤ ذیڈونگ کے ساتھ موجود ہیں
ذوالفقار علی بھٹو ضیا الحق سے ملاقات کر رہے ہیں
ذوالفقار علی بھٹو ضیا الحق سے ملاقات کر رہے ہیں
ذوالفقار علی بھٹو کے گھر والے ان سے ہسپتال میں ملاقات کر رہے ہیں
ذوالفقار علی بھٹو کے گھر والے ان سے ہسپتال میں ملاقات کر رہے ہیں
ذوالفقار علی بھٹو شیخ مجیب الرحمان کے ساتھ موجود ہیں
ذوالفقار علی بھٹو شیخ مجیب الرحمان کے ساتھ موجود ہیں
نصرت بھٹو اپنے شوہر ذوالقار علی بھٹو سے اخری ملاقات کرنے کے بعد جیل کے باہر آرہی ہیں۔
نصرت بھٹو اپنے شوہر ذوالقار علی بھٹو سے اخری ملاقات کرنے کے بعد جیل کے باہر آرہی ہیں۔
نصرت بھٹو کی اپنے شوہر کی پھانسی کے بعد کی تصویر۔
نصرت بھٹو کی اپنے شوہر کی پھانسی کے بعد کی تصویر۔
ذوالفقار علی بھٹو کی نماز جنازہ کا منظر۔
ذوالفقار علی بھٹو کی نماز جنازہ کا منظر۔
بے نظیر بھٹو اپنے والد ذوالفقار علی بھٹو کی قبر پر موجود ہیں۔
بے نظیر بھٹو اپنے والد ذوالفقار علی بھٹو کی قبر پر موجود ہیں۔
ذوالفقار علی بھٹو کی قبر کی تصویر۔
ذوالفقار علی بھٹو کی قبر کی تصویر۔
بینظیر بھٹو، نصرت بھٹو، اور صنم بھٹو۔
بینظیر بھٹو، نصرت بھٹو، اور صنم بھٹو۔
بے نظیر بھٹو اپنے بھائی شاہ نواز بھٹو کے چہلم پر اظہار افسوس کر رہی ہیں۔
بے نظیر بھٹو اپنے بھائی شاہ نواز بھٹو کے چہلم پر اظہار افسوس کر رہی ہیں۔
ذوالفقار علی بھٹو بینظیر (دائیں) اور مرتضیٰ (بائیں) کے ساتھ۔
ذوالفقار علی بھٹو بینظیر (دائیں) اور مرتضیٰ (بائیں) کے ساتھ۔
ذوالفقار علی بھٹو گرفتاری سے پہلے اپنے بیٹے میر مرتضیٰ بھٹو سے گفتگو کر ریے ہیں
ذوالفقار علی بھٹو گرفتاری سے پہلے اپنے بیٹے میر مرتضیٰ بھٹو سے گفتگو کر ریے ہیں
جنرل ضیاء الحق بھٹو کی پھانسی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
جنرل ضیاء الحق بھٹو کی پھانسی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

تبصرے (12) بند ہیں

USama Nawaz Baloch Jan 05, 2017 04:32pm
Nice Pixs
Riaz hussain Jan 05, 2017 07:47pm
Shaheed0n ka khandan Teri Azmat K0 Salam Meer Murtaza Bhut0 I L0ve Y0u :-(
عائشہ Jan 05, 2017 08:40pm
ماضی کی یادوں نے رنجیدہ کر دیا۔ کاش بھٹو فیملی کے ساتھ ظلم نہ ہوتا
Rizwan Raja Jan 06, 2017 12:06am
we salute you our brave leader. our real democratic leader. Bhutto Zinda Baad
Rizwan Raja Jan 06, 2017 12:04am
I salute you my great leader PM bhutto.
محمد آصف ملک Oct 01, 2017 05:27pm
instead of """ان کے ساتھ لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر تھا، حکومت سے علیحدگی کے تقریبا ڈیڑھ سال بعد 30 نومبر 1967 کو بھٹو نے اپنی الگ جماعت پیپلز پارٹی بنائی تھی، جس کے بعد 1970 کے انتخابات میں مغربی پاکستان میں اکثریت حاصل کی۔""" You should write here that this great democratic leader got 2nd position in 1970 elections after Mujib ur Rehman Awami League and Bhutto did not want to give Mujib's right to be PM as he won the election in majority.
Zaigham Habib Jan 05, 2018 01:39pm
Bhutto was a special person and a special leader! What the establishment and Supreme Court did with this family, will haunt them for ever - the disgrace both institutes earn cannot be washed out. Today even their political opponents give their examples and acknowledge their sacrifices.
Zaigham Habib Jan 05, 2018 01:54pm
Bhutto will be remembered by the people of Pakistan. He will also have a special place in our history. The institutes and people responsible for his death and criminal behavior with his family will also be remembered in history. What have they earn for themselves is obvious. While, Bhutto is even praised by his opponents.
akhtar ayub Jan 05, 2018 04:47pm
Buhto is alive because he was a best policy maker not money maker
رائف جمالی Jan 05, 2018 04:49pm
ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں، ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم تعبیر ہے جس کی حسرت و غم، اے ہم نفسو وہ خواب ہیں ہم اے درد بتا کچھ تُو ہی بتا! اب تک یہ معمہ حل نہ ہوا ہم میں ہے دلِ بےتاب نہاں یا آپ دلِ دلِ بےتاب ہیں ہم میں حیرت و حسرت کا مارا، خاموش کھڑا ہوں ساحل پر دریائے محبت کہتا ہے، آ! کچھ بھی نہیں پایاب ہیں ہم لاکھوں ہی مسافر چلتے ہیں منزل پہ پہنچتے ہیں دو ایک اے اہلِ زمانہ قدر کرو نایاب نہ ہوں، کم یاب ہیں ہم مرغانِ قفس کو پھولوں نے، اے شاد! یہ کہلا بھیجا ہے آ جاؤ جو تم کو آنا ہوایسے میں، ابھی شاداب ہیں ہم
akhtar ayub Jan 05, 2018 04:50pm
Butho was a great leader.He was in fact law maker and policy maker that is why he is alive in the heart of people
Ah Jan 06, 2018 10:12am
Bhutto was great leader but After his hanging B.B. could not live on the legacy of Bhutto she open the floodgates of corruption and I still cannot get my head around that what intrigue her to marry an ignorant , dacoit ,cinema goer ticket seller , land grabber ... PPP is ruling Sind more than 30 years. Karachi roads!!!,sewerage system!!!,law n order !!!,education !!!,Police reforms !!!,,,,Just corruption They don’t have anything to sell just Just Bhutto’s name ,,, Performance BIG zero