• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کلیئرنس کے بغیر بھارتی شہریوں کی بدین آمد کا نوٹس

شائع January 5, 2017

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سیکیورٹی کلیئرنس کے بغیر 6 ہندوستانی شہریوں کی بدین ایئربیس آمد کا نوٹس لے لیا۔

سیکیورٹی اداروں کی جانب سے وزیر داخلہ کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ہندوستانی شہری، پاکستان میں شکار کے لیے متحدہ عرب امارات سے آنے والے معزز مہمانوں کی پیشگی ٹیم کے طور پر بدین آئے۔

جس کے بعد چوہدری نثار نے شکار کی غرض سے پاکستان آنے والے غیر ملکی مہمانوں کے لیے قواعد و قوانین سے متعلق سندھ حکومت کی غفلت کا نوٹس لے لیا۔

مزید پڑھیں:نایاب پرندوں کا شکار: قطری خاندان چولستان پہنچ گیا

سیکیورٹی اداروں نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ پیشگی ٹیم 6 ہندوستانی شہریوں پر مشتمل ہے جو بدین ایئر بیس پہنچی اور اس کے بعد ٹھٹھہ روانہ ہوئی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزارت نے صوبائی حکومت اور بیرون ممالک پاکستانی مشن کو خط لکھ کر ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ شکار کے قوانین کو اس کی پوری روح کے مطابق نافذ کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں:تلور کا شکار: بحرین کے بادشاہ کیلئے اجازت نامہ

خط کے مطابق 'اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ شاہی خاندان کے ساتھ آنے والا غیر ملکی عملہ پاکستانی ویزے کے حصول کے لیے قوانین پر عمل کرے'۔

مزید کہا گیا کہ 'اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ مہمانوں کے ساتھ بیرون ملک سے آنے والا عملہ چھوٹے ایئربیسز کے بجائے ملک کے بڑے ایئرپورٹس کے ذریعے ہی پاکستان میں داخل ہو'۔

یہ خبر 5 جنوری 2017 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی

تبصرے (2) بند ہیں

SMH Jan 05, 2017 11:19am
Banana Republic? C class of other country is VVIP for our ruling class! NO Rules NO law NO Punishment NO question for VVIP?
SMH Jan 05, 2017 03:19pm
Shame on ?

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024