• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
شائع January 4, 2017

گھوڑوں کی خوبصورت ترین نسل

یہ ممکن ہے کہ آپ نے پہلے بھی نسلی اور خوبصورت گھوڑے دیکھے ہوں مگر یقیناً آپ نے دنیا کے ایسے خوبصورت ترین نسلی گھوڑے نہیں دیکھے ہوں گے۔

دنیا میں گھوڑوں کی کئی نسلیں ہیں مگر سب سے خوبصورت اور پرکشش گھوڑے ’آخال تکہ‘ نامی نسل کے ہوتے ہیں جو دنیا کے چند ممالک میں پائے جاتے ہیں، مگر ان کی زیادہ تعداد ترکمانستان میں پائی جاتی ہے،جہاں انہیں قومی نشان کی اہمیت حاصل ہے۔

ترکمانستان سے دنیا کے دیگر ممالک میں پھیلنے والی گھوڑوں کی یہ نسل سابق سوویت یونین سے آزادی حاصل کرنے والے چند ممالک سمیت کچھ یورپی اور شمالی امریکا کے ممالک میں بھی پائی جاتی ہے۔

ان گھوڑوں کو ان کی سنہری چمکیلی اور نرم کھال کی وجہ سے دنیا میں گھوڑوں کی خوبصورت ترین نسل قرار دیا جاتا ہے، مگر ترکمانستان میں موجود اس نسل کے گھوڑے دیگر ممالک میں پائے جانے والے گھوڑوں سے زیادہ خوبصورت مانے جاتے ہیں۔

اس نسل کے گھوڑوں کی جلد ہلکی سنہری اور سفیدی مائل ہونے کے باعث ان کو’ گولڈن ہارس‘ بھی کہا جاتا ہے۔

آخال تکہ کے نسلی گھوڑوں سے متعلق سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ ان گھوڑوں کی جِلد میں جینیاتی طور پر روشنی کو منعکس کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے جب کہ یہ گھوڑے ہر طرح کی موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنے کے بھی اہل ہوتے ہیں۔

دستیاب رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں اس نسل کے گھوڑوں کی تعداد زیادہ سے زیادہ 6 ہزار جب کہ کم سے کم 1250 کے لگ بھگ ہے۔

آخال تکہ نامی نسل کے تمام گھوڑے خوبصورت ہوتے ہیں—فوٹو:شٹر اسٹاک
آخال تکہ نامی نسل کے تمام گھوڑے خوبصورت ہوتے ہیں—فوٹو:شٹر اسٹاک

گھوڑوں کی یہ نسل ترکمانستان سے دنیا میں پھیلی—فوٹو:شٹر اسٹاک
گھوڑوں کی یہ نسل ترکمانستان سے دنیا میں پھیلی—فوٹو:شٹر اسٹاک

سنہری چمکیلی رنگت کی وجہ سے یہ گھوڑے منفرد حیثیت رکھتے ہیں—فوٹو:شٹر اسٹاک
سنہری چمکیلی رنگت کی وجہ سے یہ گھوڑے منفرد حیثیت رکھتے ہیں—فوٹو:شٹر اسٹاک

اس نسل کے گھوڑے روس، یورپ و شمالی امریکا بھی پائے جاتے ہیں—فوٹو:شٹر اسٹاک
اس نسل کے گھوڑے روس، یورپ و شمالی امریکا بھی پائے جاتے ہیں—فوٹو:شٹر اسٹاک

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ گھوڑے ہر طرح کی موسم کا سامنے کر سکتے ہیں—فوٹو:شٹر اسٹاک
خیال کیا جاتا ہے کہ یہ گھوڑے ہر طرح کی موسم کا سامنے کر سکتے ہیں—فوٹو:شٹر اسٹاک

اس نسل کے گھوڑے پرکشش اور خوبصورت ہوتے ہیں—فوٹو:شٹر اسٹاک
اس نسل کے گھوڑے پرکشش اور خوبصورت ہوتے ہیں—فوٹو:شٹر اسٹاک

لوگ بڑے شوق سے ان گھوڑوں کو پالتے ہیں—فوٹو:شٹر اسٹاک
لوگ بڑے شوق سے ان گھوڑوں کو پالتے ہیں—فوٹو:شٹر اسٹاک

ان گھوڑوں کی جسامت بھی پرکشش ہوتی ہے—فوٹو:شٹر اسٹاک
ان گھوڑوں کی جسامت بھی پرکشش ہوتی ہے—فوٹو:شٹر اسٹاک

تبصرے (3) بند ہیں

Kamran Khan Jan 04, 2017 10:53am
Nice Information . Keep it up Kamran Khan
Bilal Iqbal Jan 04, 2017 11:26am
Good information, if possible forward this to Mr Zardari Saheb , Pir Pagara Saheb, Madam Abida Husain Saheba maybe possible they people import, so we can see, subject to survival in our climate.
gk Jan 04, 2017 01:58pm
Till now I had only heard about Arabic horses and of course stallions. Never knew about these horses. Great addition to my knowledge.. One question though. How do they fare when compared to stallions?