• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm
شائع January 3, 2017

2016 جیسا کوئی اور سال نہیں ہوسکتا اور انسٹاگرام پر فالوورز کی جانب سے بھیجی جانے والی اس سال کی شاندار تصاویر نے ہمیں واقعی حیرت میں مبتلا کردیا۔

اس سال کے آخری ہفتے میں، ڈان نے اپنے انسٹاگرام فالوورز سے کی جانب سے لی گئی بہترین تصاویر طلب کیں اور اس تصویر کو لینے کا مقصد بھی پوچھا۔

DawnTopShot2016 کو موصول ہونے والی ہزاروں خوبصورت تصاویر میں سے یہاں چند بہترین کی فہرست ترتیب دی گئی ہیں۔


rollngstone'16@: 'صوفی موسیقار'

'بادشاہی مسجد کے قریب سیر کرتے ہوئے، میں نے فوڈ اسٹریٹ پر اُس موسیقار کو دیکھا جو صوفی گانا گا رہا تھا، مجھے یاد تو نہیں لیکن میں اس سے بے حد متاثر ہوا، اس دوران میں نے کئی فنکاروں کے بارے میں سوچا جنہیں مواقع نہیں دیئے جاتے اور ان کے پاس صرف سڑکوں پر لوگوں کو محظوظ کرنے کا ہی راستہ باقی رہ جاتا ہے'۔

mystapaki@: 'ڈاؤن ٹاؤن کراچی'

'میں نے اس تصویر کا انتخاب اپنی کھینچی گئی بہترین تصویر کے طور پر اس لیے کیا کیوں کہ اس کی وجہ سے میں نے کراچی کے اس علاقے کو قریب سے محسوس کیا، تصویر میں نظر آنے والی سورج کی کرنوں نے اسے مزید بہتر بنادیا'۔

farooqsuhail@: 'جنت کی روشنی'

'یہ تصویر میں نے رام وادی استور کی جانب جاتے ہوئے راستے میں لی، میں نے اس تصویر کو لینے کے لیے کوئی خاص کام نہیں کیا، میں صرف خوش قسمت تھا جو مجھے یہ خوبصورت نظارہ دیکھنے کو ملا'۔

atiqajabeen@ : 'رباب نواز'

'بچے امید کی ایک کرن ہوتے ہیں، میں مانتی ہوں کہ یہ سب کچھ بدل سکتے ہیں، میں نے اس تصویر کا انتخاب اسی لیے ہی کیا، اس بچے نے ابھی صرف آغاز کیا ہے لیکن یہ بہت باصلاحیت ہے، جب بچے بہت کم عمری میں سیکھنا شروع کردیں تو یہ بہترین بات ہے، پھر چاہے وہ کھیل ہو، فن یا کوئی اور فیلڈ، انہیں آزاد کریں اور دیکھیں کہ وہ کیسے آگے بڑھتے ہیں'۔

fakharry@:'سکون'

'2016 میں لی گئی کئی بہترین تصاویر میں سے یہ میری پسندیدہ ہے، میں نے یہ تصویر دریائے چناب کی ایک ٹھنڈی شام میں کھینچی، جہاں بے حد سکون تھا، میں اپنے کزنز کی مدد سے ٹھنڈے پانی میں اترا ، میں نے اس سے پہلے اتنی خاموشی کبھی محسوس نہیں کی'۔

sheraliphotography@: 'جاوئی بیافو گلیشیئر'

'دوسروں کے لیے یہ ایک عام سی تصویر ہوگی، لیکن میرے لیے یہ ایک جادوئی منظر تھا اور آج بھی جب میں اس تصویر کو دیکھتا ہوں، مجھے وہی جادوئی منظر محسوس ہوتا ہے'۔

usmaankhaled@: 'شاہراہ قراقرم کے پار'

'یہ 2016 میں میری پسندیدہ تصویر رہی، اس نے مجھے شاہراہ قراقرم ہائی وے پر میرے خوبصورت سفر کی یاد دلائی، ہم ایندھن حاصل کرنے کے لیے ہنزہ واپس جارہے تھے، جہاں مجھے یہ خوبصورت نظارہ اپنے کیمرے میں قید کرنے کا موقع ملا'۔

adeelchishti@: 'صوفی کے رنگ'

'دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے اس تصویر میں ایک کہانی چھپی ہے، یہ 2016 کی بہترین تصویر ہے کیوں کہ اس میں پاکستان کے صوفی رنگوں کو پیش کیا گیا'۔

izak_007@: 'ہکونا مٹاتا'

'ہکونا مٹاتا سواہیلی زبان کا ایک جملہ ہے جس کے معنی کوئی غم نہیں ہونے کے ہیں، زندگی میں ایسے کئی لمحات آتے ہیں جنہیں ہم تبدیل نہیں کرسکتے، کچھ چیزیں ہمارے قابو میں نہیں، یہ ایسے وقت ہوتے ہیں جب ہمیں ہکونا مٹاتا جملے کو یاد رکھنا چاہیے، جس طرح ان بچوں نے بغیر کسی غم کے اس تصویر میں پوز کیا، یہی وجہ ہے کہ میں نے اس کا انتخاب کیا'۔

usmanmiski@: 'رتی گلی کی جھیلیں'

'2016 کی میری یہ بہترین تصویر ہے، کیوں کہ یہ واحد تصویر ہے جس میں رتی گلی کی دونوں جھیلوں کو ایک ساتھ پیش کیا گیا اور اس تصویر کا کئی انٹرنیشنل فورمز پر انتخاب کیا گیا اور رنگوں کی وجہ سے اسے پسند کیا گیا'۔

omergulvisuals@ : 'ایک اور رات ایک اور خواب'

'میں نے اس تصویر کا انتخاب اس لیے کیا کیوں کہ یہ 2016 میں میری پسندیدہ تصویر رہی، میں ایسی تصویر لینے کا طویل عرصے سے انتظار کررہا تھا، خوش قسمتی سے مجھے دیوسائی جانے کا موقع ملا اور میں نے وہاں شوٹ کیا، اس کے علاوہ اس تصویر کو میری دوستوں اور فالوورز نے پسند کیا، ساتھ ہی کئی انسٹاگرام اکاونٹس پر اسے شیئر کیا گیا'۔

یہ دو تصاویر کو جوڑ کر بنائی ایک تصویر ہے، جس پر کافی ایڈیٹنگ کی گئی، ایک تصویر دیوسائی میں لی گئی جبکہ آسمان کا نظارہ اٹک کی ایک تصویر کا ہے'۔

qammer_wazir@ : 'صحرائے کتپنا'

'ویسے تو 2016 میری فوٹوگرافی کے لیے بہترین سال رہا، تاہم تمام یادگاروں میں سے یہ میری پسندیدہ ہے، یہ تصویر میں نے سردیوں کی ایک شامل صحرائے کتپنا میں لی'

awais_ m _photography@ : 'ریڈ گرین بلو' 'آر جی بی'

'میں نے سال کے آخر میں آپ کو اپنی بہترین تصویر سے محظوظ کرنے کا ارادہ کیا ہے، میں نے اس تصویر کے لیے بیگ گراونڈ میں شامل کرنے کے لیے کچھ کلر پینسلز کا استعمال کیا، اور آر جی بی کلر ماڈل کو نظر میں رکھتے ہوئے سرخ، سبز اور نیلے رنگ کا استعمال کیا، سب سے مشکل کام ان پینسلز کو کٹ کرکے ان کے اوپر گلیسرین لگانا تھا، اس تصویر کو حاصل کرنے کے لیے میں نے 25 تصاویر لیں'۔

emtiaazhussain@: 'غروب آفتاب'

'میں سکردو کے دریائے شگر کے پاس سے گزرتے ہوئے میوزک سن رہا تھا اور پہاڑوں کے پیچھے سے غروب ہوتے آفتاب کے نظارے سے لطف اندوز ہورہا تھا، اس دوران میں خود کو اس خوبصورت نظارے کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرنے سے نہیں روک سکا'۔

khizze@: 'لائٹ پینٹنگ'

'اس دوران موسم نہایت شاندار تھا، میں نے دبئی میں برج العرب کے قریب اپنے دوستوں کے ساتھ لائٹ پینٹنگ یعنی روشنی والی پینٹنگز بنانے کی کوشش کی، پینٹنگ اچھی تھی اور مجھے یہ وقت نہایت پسند آیا'۔

ahadmasood1@ : 'سوات میں امن کی واپسی'

'جب بھی میں زندگی میں اپنی کامیابیوں کے بارے میں سوچتا، میرے ذہن میں سب سے پہلے یہ تصویر آتی، میرے لیے یہ سب کچھ ہے، اس تصویر سے پاکستان کے عوام کے بارے میں بہت کچھ ظاہر ہوتا ہے، یہ تصویر دہشت گردی کی ایک کہانی ہے، جب سوات کی وادی میں کچھ عرصہ قبل صرف گولیوں کی آوازیں گونجا کرتی تھیں'۔

aleenask_photography@: 'ایبٹ آباد میں برفباری'

'اس سال ایبٹ آباد میں برفباری نے وہاں کے عوام کو کافی حیران کیا، یہ برفباری پوری ایک رات اور صبح جاری رہی اور سب کچھ پرف میں چھپ گیا، میرے خیال سے میرے آبائی گاؤں میں ہونے والی اب تک کی سب سے زیادہ برفباری تھی'۔

sal_shots@ : 'گاؤں کی لڑکی'

'یہ تصویر تعلیم اور امپاورمنٹ کو فروغ دیتی ہے، دیہی علاقے میں رہنے کے باعث یہ لڑکی کسی سے بھی پیچھے نہیں ہے'۔

the.lost.soul_@ : 'طلوع آفتاب'

'میں جب بھی لاہور آتا ہوں، طلوع آفتاب کے وقت اس مقام پر ضرور جاتا ہوں، قدرت کے رنگ اس تصویر میں شاندار انداز میں نظر آئے، یہ سال میری فوٹوگرافی کے لیے بہترین تھا'۔

summia23@ : 'قلع دراوڑ'

'ایک روشن دن صحرائے چولستان کے بیچ موجود قلع دراوڑ نہایت خوبصورت منظر پیش کررہا ہے، اس ملک کو بے انتہا خوبصورتی سے نوازا گیا ہے'۔

itshassannasir@ : ''بلوچستان کا پوسٹ کارڈ'

'میں نے ان بچوں سے پوچھا تمہارا نام کیا ہے، انہوں نے کہا میرا نام طیب اور اس کا نام نور شاہ ہے، جس کے بعد یہ دونوں شرمانے لگے، اس علاقے کے زیادہ تر لوگ کافی دوستانہ سلوک اختیار کرتے ہیں، ہمیں یہاں کے مقامی لوگوں نے اپنے گھر رات کے کھانے پر مدعو بھی کیا، بلوچستان ایک بہترین جگہ ہے'۔

adnankakazai@ : 'نانگا پربت پر طلوع آفتاب'

'پوری دنیا میں کسی کو ایسا نظارہ دیکھنے کا شاید ہی موقع ملا ہو، نانگا پربت پر طلوع آفتاب کا نظارہ یقیناً شاندار تھا، میرے لیے یہ ایک یادگار لمحہ تھا جسے بھولنا ناممکن ہے'۔

sartajhussain72@: 'سبز پرچم'

'پاک-افغان سرحد کے قریب لگے اس سبز پرچم کی یہ تصویر میری پسندیدہ ہے، کیوں کہ اسے اس مقام پر لگا دیکھ کر مجھے بےحد خوشی محسوس ہوئی'۔

ali_awaiss@: 'شاندار بادشاہی مسجد'

'اس سال کی اپنی بہترین تصاویر کا انتخاب کرنا میرے لیے آسان نہیں تھا، لیکن میں نے اس تصویر کا انتخاب کیا، جسے سلک بینک فوٹوگرافی کے مقابلے میں تیسرا ایوارڈ ملا تھا'۔

Khumais@

'یہ تصویر 2016 میں میری تمام فہرست میں سب سے بہترین رہی، کیوں کہ اس میں وہ سب کچھ ہے جو مجھے پسند ہے، بیگ گراونڈ میں پہاڑوں کا شاندار نظارہ اسے مزید بہتر بنا رہا ہے'۔

the_ateeq@

'میں اس تصویر کو اپنی بہترین تصویر سمجھتا ہوں، جسے میں ڈان کو بھیج رہا ہوں، مجھے اس تصویر میں خزاں کے رنگ بہت اچھے لگے'۔

تبصرے (15) بند ہیں

فقیر عبدالقدوس سرخ پوش Jan 03, 2017 10:23am
Best Collection بہترین تصاویر ہیں ، ماشاللہ
Hafeez Jan 03, 2017 10:51am
تمام تصاویر زبردست ہیں . میں آپکے انتخاب کی داد دیتا ہوں
Kamran Khan Jan 03, 2017 11:14am
Very Very Nice .. I love Pakistan . You did nice Job.. Please keep it up i request to you... Thanks for your Work. kamran
Hanif Jan 03, 2017 12:40pm
nice collections.
RIAZ MALIK Jan 03, 2017 03:37pm
excellent excellent
RIAZ MALIK Jan 03, 2017 03:40pm
EXCELLENT
Sohail Kashif Jan 03, 2017 04:58pm
Good work by almost every contributor and its really hard to pick which one is the best. Nice collection keep up the good work guys
mushtaq ahmed Jan 03, 2017 06:56pm
A wonderful collection of mesmerizing scenes of our beautiful country.
Syed Kashif Shah Jan 03, 2017 06:58pm
It is good image that you present on these pictures.
Waqas ansari Jan 04, 2017 02:15am
Zbardast pictures hain Yaqeen nahi araha K Pakistani log Qudrat k kitna Qreeb hain.
Waqas ansari Jan 04, 2017 02:13am
Zbardast. Yaqinan ye Qudrat k Qreeb treen hain....
عائشہ Jan 04, 2017 04:10am
مجھے یہ سب تصاویر پاکستانی ہونے کے حوالے سے بہترین لگی keep up the good work proud to be Pakistani.. پاکستان زندہ باد
عائشہ Jan 04, 2017 04:12am
بہترین تصاویر اور بہترین منظر ۔۔پاکستانی ہونے پر فخر ہے ۔۔اتنی خوبصورتی ہے جس کو ہم نے کبھی دیکھا ہی نہیں ۔۔۔۔پاکستان زندہ باد
shafaqat Jan 04, 2017 04:24am
Nhi pasand ahi
Rizwan ahmad Jan 04, 2017 09:02am
too much beautiful... Wonderfull... Love you alot...